• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • جگدیپ دھنکھر کہاں ہیں، کیا وہ محفوظ ہیں؟ ان سے رابطہ کیوں نہیں ہو پا رہا؟کپل سبل

جگدیپ دھنکھر کہاں ہیں، کیا وہ محفوظ ہیں؟ ان سے رابطہ کیوں نہیں ہو پا رہا؟کپل سبل

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 09, 2025 IST     

image
جگدیپ دھنکھر نے گزشتہ ماہ نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے دھنکھرمکمل  عوامی منظر سے غائب ہیں ۔جسےلیکر راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سینئر وکیل کپل سبل نے جگدیپ دھنکھر پر تنقید کی ہے۔کپل سبل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جگدیپ دھنکھر کا نام لیتے ہوئے لکھا، کیا ہمیں بتایا جا سکتا ہے؟ وہ کہاں ہیں؟ کیا وہ محفوظ ہیں؟ اس سے رابطہ کیوں نہیں ہوپا رہا؟
 
ملک کی  عوام کو فکر مند ہونا چاہیے:
 
اس کے ساتھ ہی سینئر وکیل سبل نے کہا کہ امیت شاہ جی کو معلوم ہونا چاہیے! وہ ہمارے نائب صدر (جگدیپ دھنکھر) تھے۔ ملک کے لوگوں کو اس کی فکر کرنی چاہیے!کپل سبل نے تب نائب صدر کے عہدے سے دھنکھر کے استعفیٰ پر غم کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ ذاتی طور پر دھنکھر کو یاد کریں گے۔ انہوں نے دھنکھر کو ایک محب وطن قراردیا تھا۔
 
دھنکھر نے مانسون اجلاس کے پہلے دن استعفیٰ دے دیا تھا:
 
آپ کو بتادیں کہ جگدیپ دھنکھر نے صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 21 جولائی 2025 کو ہندوستان کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صدر دروپدی مرمو کو لکھے ایک خط میں، انہوں نے کہا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے اور طبی مشورے پر عمل کرنے کے لیے فوری طور پر مستعفی ہو رہے ہیں۔ دھنکھر کا استعفیٰ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن آیا، جو غیر متوقع تھا۔ دھنکھر نے اسی دن راجیہ سبھا کی کارروائی میں حصہ لیا۔
 
اگلا نائب صدر کون ؟
 
 جگدیپ دھنکھڑ کے استعفیٰ کے بعد ملک کا اگلا نائب صدر کون ہوگا اس پر بحث جاری ہے۔ نائب صدر کے انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی بھی داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ این ڈی اے نے ابھی تک کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ انڈیا بلاک نے بھی ابھی تک نائب صدر کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کے نام کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست ہے اور کاغذات کی جانچ پڑتال 22 اگست کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے، اگر ضروری ہو تو نائب صدر کے عہدے کے لیے ووٹنگ 9 ستمبر کو ہوگی۔ ووٹنگ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ 9 ستمبر کو گنتی بھی ہوگی اور جیت درج کرنے والے کے نام کا اعلان  بھی کیا جائے گا۔