Friday, October 31, 2025 | 09, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • کرکٹ عالمی کپ خواتین 2025: ٹیم انڈیا تیسری بار فائنل میں داخل

کرکٹ عالمی کپ خواتین 2025: ٹیم انڈیا تیسری بار فائنل میں داخل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 30, 2025 IST

کرکٹ عالمی  کپ   خواتین 2025: ٹیم انڈیا تیسری بار فائنل میں داخل

 بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے عالمی کپ کےسنسنی خیز سیمی میچ میں آسڑیلیا کو ہراکر فائنل میں داخل ہو گئی۔ آٹھ بار کے چیمپیئن آسٹریلیا کو ٹیم انڈیا نے ریکارڈ ہدف کو ایک اوور باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔  یہ ایک بہت بڑا تعاقب تھا۔ بھارت عالمی چمپئن سے صرف ایک قدم دور ہے۔

 

جمائمہ روڈریگس (127) یادگار سنچری کے ساتھ کھل کر میدان میں آگئیں۔ انہوں نے کپتان ہرمن پریت کور کے ساتھ89 اسکورکرتےہوئے سنچری شراکت داری کے ساتھ فتح کی راہ ہموار کی۔ آخر میں ریچا گھوش (26) اور امنجوت کور (ناٹ آؤٹ 11) نے دباؤ میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

 

اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ ناک آؤٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہدف حاصل کر لیا۔ کینگروز کو 5 وکٹوں سے شکست دینے والی ہرمن پریت کی ٹیم اتوار کو ٹائٹل فائٹ میں جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گی۔

 

 بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، اس سے قبل 2005 اور 2017 میں ٹائٹل راؤنڈ میں پہنچنے کے بعد یہ ٹیم انڈیا کی خواتین کے ورلڈ کپ کے فائنل میں تیسری بار شرکت ہے۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں، ٹیم پہلے سے زیادہ مضبوط اور پراعتماد نظر آتی ہے۔ہندوستان اب اتوار کو انتہائی متوقع فائنل میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرے گا، جو شان و شوکت کے لیے تاریخی جنگ کا مرحلہ طے کرے گا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیم گارتھ اور انابیل سدرلینڈ نے2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 338 رنز کا بڑا ہدف اسکور بورڈ پر سجایا، فوبی لیچ فیلڈ نے 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے شاندار 93 گیندوں پر 119 رنز کی اننگز کھیلی، آل راؤنڈر ایلس پیری 77 اور ایشلے گارڈنر نے 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے شری چرانی اور دیپتی شرما نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔