• News
  • »
  • قومی
  • »
  • جنگ کی وجہ سے دنیا کو پٹرول اور ڈیزل کے بحران کا سامنا :وزیر اعظم مودی

جنگ کی وجہ سے دنیا کو پٹرول اور ڈیزل کے بحران کا سامنا :وزیر اعظم مودی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Mar 29, 2026 IST

جنگ کی وجہ سے دنیا کو پٹرول اور ڈیزل کے بحران کا سامنا :وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے 'من کی بات' پروگرام کے ذریعے ملک کے لوگوں سے خطاب کیا۔ پروگرام کے 132ویں ایپی سوڈ میں انہوں نے امریکہاسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جنگ جاری ہے، جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کا بحران پیدا ہوا ہے، لیکن بھارت اس چیلنج سے نمٹ رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے افواہوں سے بچنے اور صرف حکومت کی طرف سے آنے والی معلومات پر ہی بھروسہ کرنے کی اپیل کی۔
 
 وزیر اعظم نے مزید کیا کہا؟
 
وزیر اعظم نے کہا، دنیا کے جس علاقے میں جنگ جاری ہے، وہ ہماری توانائی کی ضروریات کا بڑا مرکز ہے۔ اس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کا بحران سامنے آیا ہے۔ ہمارے عالمی تعلقات، مختلف ممالک سے ملنے والا تعاون اور ملک کی صلاحیت کی وجہ سے بھارت ان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ یقینی طور پر یہ چیلنجنگ وقت ہے۔ میں ملک کے لوگوں سے دوبارہ گزارش کرتا ہوں کہ ہمیں متحد ہو کر اس چیلنج سے باہر نکلنا ہے۔
 
 وزیر اعظم نے شہریوں سے یہ اپیل کی:
 
وزیر اعظم نے کہا، "میں تمام ملک والوں سے اپیل بھی کرتا ہوں کہ وہ جاگتے رہیں، افواہوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ حکومت کی طرف سے جو معلومات دی جا رہی ہیں، اس پر بھروسہ کریں۔ مجھے ہر بار کی طرح اس بار بھی یقین ہے کہ جیسے ہم نے 140 کروڑ ملک والوں کی صلاحیت سے پرانے بحرانوں کو ہرایا تھا، اس بار بھی ہم سب مل کر اس مشکل صورتحال سے بہت اچھی طرح باہر نکل جائیں گے۔