Thursday, June 26, 2025 | 01, 1447 محرم
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • نیو یارک میں پہلےمسلم ہندوستانی نژاد کےمیئر بننےکا امکان۔پرائمری الیکشن میں زْہران ممدانی کی شاندارفتح

نیو یارک میں پہلےمسلم ہندوستانی نژاد کےمیئر بننےکا امکان۔پرائمری الیکشن میں زْہران ممدانی کی شاندارفتح

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 25, 2025 IST     

image
 ہندوستانی نژاد امریکی مسلم زْہران ممدانی نےامریکہ کے نیویارک شہر کے میئرکے پرائمری الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ ممدانی کے مخالف امیدوار اینڈریو کومو نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زہران ممدانی نے 43 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے، جبکہ ان کے مخالف اُمیدوار اینڈریو کومو 36 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم  میئر منتخب  ہو کر  ایک ریکارڈ بنانے کے قریب ہیں۔ وہ میئر بننے والے پہلے انڈو امریکن بھی  کہلائیں گے۔

اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کی

67 سالہ اینڈریو کومو جو چار سال قبل جنسی ہراسانی کے الزامات پر مستعفی ہونے کے بعد سیاسی واپسی کی کوشش کر رہے تھے نے اپنے حامیوں سے مختصر خطاب کے دوران بتایا کہ انہوں نے زہران ممدانی کو فون کرکے ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔اینڈریو کومو نے انتخابی دوڑ میں زہران ممدانی کی جیت تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آج کی رات اُن کی ہے۔

جیت کےبعد ممدانی کا خطاب

زہران ممدانی نے کہا کہ وہ اس شہر کے لیے لڑیں گے جو آپ کے لیے کام کرے اور شہر کو محفوظ رکھے گا۔ اپنی جیت کی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ہم آزاد ہو سکتے ہیں، کھانا کھا سکتے ہیں، ہم جو چاہیں مانگ سکتے ہیں۔ کوومو نے میئر کے پرائمری انتخابات میں زبردست مقابلہ کیا۔ کوومو، جو حال ہی میں فیورٹ تھے، کو صرف 36.4 فیصد ووٹ ملے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ڈیموکریٹک نامزدگی کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

 کون ہیں زہران ممدانی؟

 زہران ممدانی کی پیدائش 18اکتوبر1991 کو یوگنڈا کے کمپالا میں ہندوستانی نژاد امریکی والدین کے ہاں ہوئی ۔زہران ممدانی ہندوستان میں پیدا ہونے والے یوگنڈا کے ماہر تعلیم محمود ممدانی اور ہندوستانی فلم ساز میرا نائر کے بیٹے ہیں۔ ان کے والد محمود ممدانی کی جڑیں ہندوستانی ہیں ۔ ان کی والدہ فلمساز میرا نائر ہیں۔ اس کی جڑیں پنجابی ہیں۔زہران کی پیدائش اور پرورش کمپالا، یوگنڈا میں ہوئی اور پھر سات سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ نیویارک ہجرت کی۔زہران نے اس سال کے شروع میں شامی فنکار راما دواجی سے شادی کی۔ممدانی نے Bowdoin کالج سے Africana Studies میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ 2020 میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی سے حصہ لینے سے پہلے ممدانی نے ریپ اور رائٹنگ میں بھی کام کیا۔

میرا نائر زہران ممدانی کی ماں ہیں

زوہران ممدانی یوگنڈا میں پیدا ہوئے لیکن ان کے والدین ہندوستانی نژاد ہیں۔ ان کی والدہ میرا نائر ایک مشہور فلم ساز ہیں۔ اس کی جڑیں پنجابی ہیں۔ انہوں نے 'سلام بمبئی'، 'نیم سیک' اور 'مانسون ویڈنگ' جیسی فلمیں بنائیں جو ہندوستان سمیت پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ ان کے والد محمود ممدانی مشہور ماہر تعلیم ہیں۔
 

زہران ممدانی مضبوط امیدوار

زہران ممدانی اب نومبرمیں ہونے والےعام انتخابات میں مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، جہاں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے، موجودہ میئر ایرک ایڈمز بھی آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے ساتھ چار مزید امیدواران ہونگے۔ تاہم ایرک ایڈمز بدعنوانی کے اسکینڈلز اور صدر ٹرمپ سے تعلقات کے تاثر نے ان کی پوزیشن کو کمزور کر دیا ہے۔ نومبرمیں ہونیوالے الیکشن رینک چوائس کی بنیاد پر نہیں ہونگے۔جو سب سے زیادہ ووٹ لے گا ، وہی اگلا مئیر ہوگا۔ زہران ممدانی اگر کامیاب ہوتے ہیں تو وہ نیویارک کے پہلے مسلم مئیر ہونگے۔