ایشین گیمز 2026 کی مہم میں ہندوستانی کھلاڑی 5ویں دن بھی جاری رہی۔ جمعرات کوہندوستانی کھلاڑیوں نےووشو، روئنگ، اور شوٹنگ میں میڈلز حاصل کئے۔ ووشو کھلاڑی روشیبینا دیوی خواتین کے 60 کلوگرام سانڈا کے فائنل میں حصہ لیا۔ اور ملک کےلئے سلورمیڈل حاصل کیا۔ اننت جیت سنگھ ناروکا اور پریناج دھالیوال کی ہندوستانی جوڑی نے شوٹنگ کے مکسڈ ٹیم اسکیٹ ایونٹ میں برونز میڈل جیتا۔ہندوستانی راؤرز ستنام سنگھ اور سلمان خان نے مردوں کے ڈبل اسکلس میں 6:13.25 کے وقت کے ساتھ برونز میڈل حاصل کیا۔
روشیبینا دیوی ایشن گیمزمیں پھرچمک اٹھی
ووشو ایتھلیٹ روشیبینا دیوی ایشن گیمز میں ایک بار پھر چمک اٹھی۔ اانھوں نے ایشین گیمز میں میڈلز کی ہیٹ ٹرک کی۔ انھوں نے ناگویا ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ درحقیقت، اس ٹورنامنٹ کے لیے ان کے انتخاب پر کافی تنقید ہوئی تھی۔ سلیکشن ٹرائلز کے دوران روشیبینا نوجوان کھلاڑی دیویانش چودھری سے ہار گئیں۔ لیکن دیویانشی کے زخمی ہونے کے بعد روشیبینا کو ایک اور موقع دیا گیا۔ 60 کلوگرام سانڈا ایونٹ میں شرکت کرنے والی روشیبینا کو فائنل میں چینی حریف ژانگ جیاؤ کے ہاتھوں 0-2 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 25 سالوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب روشیبینا نے مارشل آرٹس کے مقابلے ووشو میں تمغہ جیتا ہے۔ انھوں نے جکارتہ میں 2018 کے کھیلوں میں کانسی کا تمغہ اور 2023 کے ہانگ زو گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
شوٹنگ کی مکسڈ ٹیم کو اسکیٹ ایونٹ میں برونزمیڈل
ہندوستان نے جاپان میں جاری ایشین گیمز (ایشین گیمز 2026) میں ایک اور تمغہ جیت لیا۔ اننت جیت سنگھ ناروکا اور پریناج دھالیوال کی ہندوستانی جوڑی نے شوٹنگ کے مکسڈ ٹیم اسکیٹ ایونٹ میں برونز میڈل جیتا۔ فائنل راؤنڈ میں ہندوستانی جوڑی نے 44 پوائنٹس حاصل کیے اور تیسرے نمبر پر رہی۔ دونوں نے کھیلوں کی چھ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ ابتدائی سیریز میں 14، 21، 29، 36 رنز بنانے والی یہ جوڑی ایک مرحلے پر ساتویں نمبر پر تھی۔ لیکن آخری راؤنڈ میں انہوں نے 44 پوائنٹس حاصل کیے اور کانسہ کا تمغہ جیتا۔ اننت جیت اور پریناز کوالیفائنگ راؤنڈ میں 138 کے اوسط اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ اس کے ساتھ ہی ایشین گیمز میں شوٹنگ کے زمرے میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ ہندوستان نے شوٹنگ ایونٹ میں چار چاندی اور چار کانسی کے تمغے جیتے ہیں ۔
روئنگ (کشتی رانی) میں تاریخی برونز میڈل
ہندوستانی راؤرز ستنام سنگھ اور سلمان خان نے مردوں کے ڈبل اسکلس میں 6:13.25 کے وقت کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ستنام اور سلمان نے چین کے Xudi Yi اور Yide Nie کو پیچھے چھوڑ کر تیسرا مقام حاصل کیا، جنہوں نے 6:09.77 سیکنڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا، اور ازبکستان کے Pavel Sorin اور Mekhrojbek Mamatkulov نے 6:10.49 سیکنڈ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔مشکلات سے دوچار بھارتی روئنگ (کشتی رانی) ٹیم کی جانب سے ایشیائی کھیلوں کی تاریخ کی بدترین کارکردگی کے مظاہرے کے درمیان، ستنام سنگھ اور سلمان خان کی جانب سے ڈبل سکلز میں جیتا گیا کانسی کا تمغہ ٹیم کے لیے وقار بچانے کا باعث بنا۔اس جوڑی کا جیتا ہوا کانسی کا تمغہ ان براعظمی کھیلوں میں مردوں کے ڈبل سکلز مقابلوں میں بھارت کا پہلا تمغہ تھا۔
سلمان خان کے تاریخی میڈل پر امیتھی میں جشن
جمعرات کے روز امیتھی میں اس وقت جشن کا سماں بندھ گیا جب ضلع کے علاقے 'ٹلوئی' سے تعلق رکھنے والے ایک کسان کے بیٹے، 28 سالہ سلمان خان نے ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز کی روئنگ (کشتی رانی) میں تاریخی کانسی کا تمغہ جیتا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ اس براعظمی مقابلوں میں مردوں کے 'ڈبل سکلز' (double sculls) ایونٹ میں پوڈیم تک پہنچنے والی ہندوستان کی پہلی جوڑی کا حصہ بن گئے۔
کسان کے بیٹے نے حاصل کیا میڈل
'پورے سنگائی کھیرونا' گاؤں کے رہائشی اور قاسم خان و جابر النساء کے بیٹے سلمان نے ستنام سنگھ کے ساتھ مل کر ناگاراگاوا انٹرنیشنل ریگاٹا کورس میں مردوں کے ڈبل سکلز مقابلے میں 6:13.25 کا وقت ریکارڈ کیا۔ ان کا تعلق کاشتکاری سے وابستہ خاندان سے ہے۔ہندوستانی جوڑی 1500 میٹر کے نشان تک دوسرے نمبر پر رہی اور آخر کار تیسرے نمبر پر ریس مکمل کی۔ چین کے یی ژوڈی (Yi Xudi) اور ییدے نی (Yide Nie) نے 6:09.37 کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا، جبکہ ازبکستان کے پاول سورین (Pavel Sorin) اور میخروج بیک مامتکولوف (Mekhrojbek Mamatkulov) نے 6:10.49 کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
وزیراعظم نے دی روشیبینا دیوی کو مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو روشیبینا دیوی کو خواتین کے سانڈا 60 کلوگرام مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے کہا، "نورم روشیبینا دیوی کو خواتین کے سانڈا 60 کلوگرام مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ۔ یہ ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ لگاتار 3 ایشیائی کھیلوں میں تمغے جیتنا۔ ان کی مستقل مزاجی، ہمت اور عزم کا نتیجہ بہترین مستقبل کے لیے بہترین ہے۔"
سی ایم نے بھی روشیبینا دیوی کو دی مبارکباد
منی پور کے وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے جمعرات کو ووشو کھلاڑی نورم روشیبینا دیوی کو جاپان میں جاری ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی اور انہیں "ریاست کے کھیل کے جذبے کی قابل فخر علامت" قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ "روشیبینا منی پور کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن تحریک ہے اور ہماری ریاست کے کھیل کے جذبے کی قابل فخر علامت ہے۔"ایشین گیمز میں یہ ان کا تیسرا تمغہ تھا۔ اس نے 2018 میں جکارتہ میں کانسی اور 2023 میں ہانگزو میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
بھارت کے میڈلز کی تعداد
24 ستمبر 2026 تک، ایشیائی کھیل 2026 کے تمغوں کی فہرست میں چین 118 مجموعی تمغوں (75 سونے، 26 چاندی اور 17 کانسی) کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بھارت جملہ 15 میڈلز جس میں ایک گولڈ،6 سلور اور8 برونز میڈلز کےساتھ ٹیبل پرچودھویں مقام پر ہے۔






