آندھراپردیش کے ضلع سریکا کولم کے ٹیککلی کے قریب برما کالونی میں راجیہ رانی ایکسپریس کی زد میں آکرچار انٹرمیڈیٹ طالب علم بدھ کے روز ہلاک ہو گئے جبکہ اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع کے ٹیکلی منڈل میں رویوالاسا کے قریب راجیہ رانی ایکسپریس کی زد میں آنے سے چار نوجوانوں کی موت ہو گئی اور ایک اور شدید زخمی ہو گیا۔
طوفان کی وجہ سے ہو رہی شدید بارش کی وجہ سے ٹیکلی منڈل کے رویوالاسا میں ریل کی پٹریوں کے قریب بارش کا پانی بڑی مقدار میں جمع ہو گیا ہے۔ پانچ طالب علم اس پانی میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے۔ جب وہ شکار ختم کرکے واپس لوٹ رہے تھے، اسی وقت بھونیشور سے گنو پور جانے والی راجرانی ایکسپریس تیز رفتاری سے آئی اور ان کو ٹکر مار دی۔تیز بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے طلباء پیچھے سے آنے والی ٹرین کی آواز کو نہیں دیکھ سکے۔طالب علم مبینہ طور پر نوپاڈا سے ٹیکلی کی طرف ریلوے ٹریک پر چل رہے تھے جب ٹرین نے ان کو ٹکر مار دی۔چار طالب علموں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ زخمی طالب علم کو علاج کے لیے ٹیکلی کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ٹیکلی کے آر ڈی او کرشنامورتی نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت وشاکھا راؤ، دلیپ، شرتھ اور شیوا کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ سلمان راجو کو شدید چوٹیں آئیں۔ٹیکلی پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس افسر نے بتایا، ’’بھونیشور سے گنو پور کی طرف سفر کرنے والی راجیہ رانی ایکسپریس نے ان کو ٹکر مار دی، جس سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔‘‘واقعہ کو دیکھتے ہوئے مقامی باشندوں نے فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا اور زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ٹیکلی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔
افسر نے بتایا۔"چاروں متوفی اور زخمی شخص انٹرمیڈیٹ (کلاس 12) کی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور ٹیککالی میں گورنمنٹ ایس سی/ایس ٹی طلباء کے ہاسٹل میں رہ رہے تھے۔ پانچوں افراد ٹیکلی منڈل کے دمارو گاؤں کے رہنے والے تھے،" حادثے کے بعد ریلوے حکام اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ ٹیکلی کے آر ڈی او کرشنامورتی نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
پولیس نے لاشوں کا معائنہ کیا اور جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے۔ انہوں نے مقامی رہائشیوں سے بھی معلومات اکٹھی کیں اور متاثرین کے قریب سے ملنے والے سامان اور دیگر مواد کی جانچ پڑتال کی تاکہ ان کی شناخت قائم کی جا سکے۔افسر نے کہا، "مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور حادثے کے صحیح حالات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔"۔ ایک ہی گاؤں کے چار نوجوانوں کی موت سے متاثرہ خاندانوں اور گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔






