Friday, November 20, 2026 | 09 جمادى الآخرة 1448
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • بھارت میں مسلم سال 2070 تک دنیا کی دوسری بڑی آبادی ہو سکتی ہے:پیو ریسرچ

بھارت میں مسلم سال 2070 تک دنیا کی دوسری بڑی آبادی ہو سکتی ہے:پیو ریسرچ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: editor | Last Updated: 19 Nov 2026

 بھارت  میں مسلم  سال  2070 تک دنیا کی دوسری بڑی آبادی ہو سکتی ہے:پیو ریسرچ

ایک تازہ عالمی مطالعہ کے مطابق بھارت آئندہ کئی دہائیوں تک ہندو اکثریتی ملک رہے گا، لیکن سال 2070 تک یہاں دنیا کی دوسری بڑی مسلم آبادی آباد ہوگی۔ یہ اندازہ پیو ریسرچ سینٹر کی نئی رپورٹ میں بدھ کے روز جاری کیا گیا، جس میں 201 ممالک کے 7 مذہبی گروہوں کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا ہے جو مجموعی طور پر دنیا کی آبادی کا 99.98فیصد حصہ بنتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر 2035 تک مسلمان عیسائیوں کو پیچھے چھوڑ کر سب سے بڑی مذہبی آبادی بن سکتے ہیں، جب کہ ہندوستان کے اندر مذہبی تناسب میں بتدریج مگر معنی خیز تبدیلی متوقع ہے۔

مطالعے کے مطابق 2020 میں ہندوستان میں ہندو آبادی تقریباً 1.11 ارب تھی جو 2070 تک بڑھ کر 1.29 ارب ہونے کا امکان ہے۔ تاہم ان کا قومی آبادی میں حصہ 79فیصد سے گھٹ کر 76% رہ جائے گا۔ دوسری طرف مسلمانوں کا حصہ 2020 کے 15% سے بڑھ کر 2070 میں 20% تک پہنچنے کی پیش قیاسی ہے۔ پیو ریسرچ اس تبدیلی کی بنیادی وجوہات کے طور پر عمر کے کم میانہ درجے اور شرحِ پیدائش کو بیان کرتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں ہندوستانی مسلمانوں کی میانہ عمر 24 سال تھی جب کہ ہندوؤں کی 29 سال۔ اسی طرح اوسط شرحِ زرخیزی میں بھی فرق برقرار ہے؛ 2025 سے 2030 کے درمیان ایک مسلمان خاتون کے ہاں اوسطاً 2.3 بچے اور ایک ہندو خاتون کے ہاں اوسطاً 1.8 بچے ہونے کا اندازہ ہے، اگرچہ مجموعی قومی زرخیزی گزشتہ تین دہائیوں میں کافی کم ہو چکی ہے اور ہندو آبادی میں یہ شرح 3.3 سے گھٹ کر 1.9 کے قریب بتائی گئی ہے۔

رپورٹ یہ بھی واضح کرتی ہے کہ ہندو انڈیا کی سب سے بڑی مذہبی برادری بدستور رہیں گے اور 2070 میں قومی آبادی کے تین چوتھائی سے زیادہ ہوں گے، مگر ان کا عالمی تناسب قدرے کم ہو کر 14% رہ جائے گا۔ 2020 میں ہندوستان دنیا کی ہندو آبادی کا 94.5% اپنے اندر سمیٹے ہوئے تھا جو 2070 میں معمولی کمی کے ساتھ 93.6% رہنے کا امکان ہے۔ ہندوستان سے باہر پاکستان اور امریکہ میں ہندو آبادی کے اضافے کی پیش قیاسی کی گئی ہے؛ پاکستان میں ہندو آبادی 5 ملین سے بڑھ کر 10.3 ملین تک تقریباً دگنی ہو سکتی ہے جو قدرتی آبادیاتی اضافے سے منسوب ہے، جب کہ امریکہ میں 2070 تک ہندو آبادی 7.4 ملین تک پہنچنے اور عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر آنے کا امکان ہے، جس کی بڑی وجہ ہجرت بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں👇:نئی تحقیق: 2070 تک پاکستان سب سے بڑا مسلم ملک بننے کا امکان
https://munsiftv.com/news/pakistan-to-be-largest-muslim-country-by-2070

مسلم آبادی کے بارے میں پیو کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی تعداد 2020 کے اندازاً 213 ملین سے بڑھ کر 2070 میں 334 ملین تک جا سکتی ہے، جس سے ہندوستان بڑے مسلم ممالک کی فہرست میں تیسرے سے دوسرے نمبر پر آجائے گا اور عالمی مسلم آبادی میں اس کا حصہ 9.2% تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:👇پیو ریسرچ: 2035 تک اسلام عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بننے کی راہ پر
https://munsiftv.com/news/pew-research-islam-to-surpass-christianity-2035