Wednesday, November 18, 2026 | 07 جمادى الآخرة 1448
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • آبنائے ہرمز میں کشیدگی، ایران کی عالمی جہازرانی کو امریکی ہدایات سے دور رہنے کی تنبیہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی، ایران کی عالمی جہازرانی کو امریکی ہدایات سے دور رہنے کی تنبیہ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: editor | Last Updated: 17 Nov 2026

 آبنائے ہرمز میں کشیدگی، ایران کی عالمی جہازرانی کو امریکی ہدایات سے دور رہنے کی تنبیہ

ایران نے خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ مشتبہ بحری راستوں اور نیویگیشن ہدایات پر عمل نہ کریں۔ تہران نے ان راستوں کو ’جعلی امریکی راستے‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر انحصار کرنا جہازوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق، تمام تجارتی جہاز بین الاقوامی بحری قوانین، ساحلی ممالک کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور منظور شدہ بحری راستوں کی پابندی کریں۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب مشتبہ نقل و حرکت اور شناخت چھپانے کی کوششوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔دوسری جانب، خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث بحری نگرانی اور گشت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتِ حال مزید بگڑتی ہے تو عالمی تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہونے کے ساتھ توانائی کی قیمتوں اور جہازرانی کے اخراجات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔