Thursday, September 24, 2026 | 10 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • بے قابوکار، ٹرک سے ٹکرائی: جھارکھنڈ وزیر کی بیٹی سمیت 4افراد ہلاک

بے قابوکار، ٹرک سے ٹکرائی: جھارکھنڈ وزیر کی بیٹی سمیت 4افراد ہلاک

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: 24 Sept 2026

بے قابوکار، ٹرک سے ٹکرائی: جھارکھنڈ وزیر کی بیٹی سمیت 4افراد ہلاک
جھارکھنڈ کے جمشید پور شہرمیں سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں جھارکھنڈ  وزیر کی بیٹی سمیت چار افراد  ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ  جمعرات کی صبح  میرین ڈرائیو سڑک  پر پیش آیا۔  بتایا جا رہا ہےکہ ایک تیز رفتار کار نے بریک فیل ہونے کی وجہ سےسڑک کے کنارے کھڑی لاری کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 پولیس نے درج کیا معاملہ 

اس دوران جھارکھنڈ کی دیہی ترقی اور پنچایت راج کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ کی بیٹی تریشا سنگھ سمیت چار لوگوں کی اس حادثے میں موت ہو گئی۔ پولیس نے دیگر تین مرنے والوں کی شناخت سارتھک اگروال، نمن گپتا اور ومشیکا کھنڈیلوال کے طور پر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں 12ویں جماعت کے طالب علم تھے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

چاروں طلبا کی موقع پر موت 

سوناری پولیس اسٹیشن کے انچارج سنجے سمن نے  بتایا،کہ جھارکھنڈ کی وزیر دپیکا پانڈے سنگھ کی بیٹی تریشا ان چار لوگوں میں شامل تھی جب جمعرات کو جمشید پور شہر میں گاڑی ایک پارک کی گئی  ٹرک سے ٹکرا گئی جب وہ سفر کر رہے تھے۔حادثہ سوناری تھانہ علاقے میں میرین ڈرائیو روڈ پر علی الصبح پیش آیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج ٹھاکر نے بتایا کہ کار کے چاروں مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

المناک تصادم کی تفصیلات

جائے وقوع سے ملنے والے مناظر سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرک فور لین ہائی وے کے دائیں جانب ڈیوائیڈر کے قریب کھڑا تھا جس کے عقب میں درخت کی ایک چھوٹی شاخ رکھی گئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹرک    میں  خرابی کے بعد  ٹرک روک  گیا تھا اور اسے منتقل نہیں کیا جا سکتا تھا۔ تاہم سڑک پر ریفلیکٹر کے نشانات نظر نہیں آئے۔کار ٹرک کے پیچھے بکھری ہوئی حالت میں دیکھی گئی۔

ریاستی رہنماؤں سے تعزیت

جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔گنگوار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا، "جمشید پور میں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں جھارکھنڈ حکومت کی دیہی ترقی کے وزیر، دپیکا پانڈے سنگھ جی کی بیٹی کی بے وقت موت کی خبر انتہائی دل دہلا دینے والی اور روح کو ہلا دینے والی ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماں کے لیے اپنے بچے کو کھونے کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کا اظہارغم 

سورین نے کہا، "جمشید پور میں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں ساتھی وزیر اور بہن محترمہ دیپیکا پانڈے سنگھ جی کی بیٹی اور دیگر افراد کے انتقال کی انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والی خبر نے میرے دل کو بہت غمگین کر دیا ہے۔"انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "کسی کے بچے کو کھونے کا درد الفاظ سے باہر ہے اور کسی بھی والدین اور خاندان کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ اس انتہائی مشکل وقت میں، میری گہری تعزیت بہن دیپیکا جی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ اس ناقابل تلافی نقصان کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان  مہلوکین  کی  آتما کو سکون عطا کرے اور غمزدہ خاندانوں کو اس بے پناہ دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت فراہم کرے۔
 
بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر اعلی چمپائی سورین سمیت  دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مشہور شخصیات نےسڑک حادثے میں موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ترشا سنگھ کی بے وقت موت دل دہلا دینے والی تھی۔