چین کے شہر شینزین میں چینی صدر شی جن پنگ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جی-3 ملاقات نے آج عالمی اور ہندوستانی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ اسی تناظر میں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت ہوتی تو ہندوستان کے وزیر اعظم بھی ان تینوں قائدین کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھے ہوتے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کے طور پر کہی۔
راہل کے اسی بیان پر کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے ردِعمل دیتے ہوئے راہل کی پوسٹ ری-شیئر کی اور لکھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں ہوتی تو شاید یہ میٹنگ بھی ہندوستان میں ہو رہی ہوتی۔ پون کھیڑا نے وزیر اعظم کو ٹیلی پرامپٹر کے متعلق طنزیہ طور پر ٹی پی منتری کہا اور دعویٰ کیا کہ موجودہ قیادت کی وجہ سے عالمی سطح پر ہندوستان کی حیثیت لفظاً و معناً خاموش تماشائی جیسی رہ گئی ہے۔
ان کے مطابق ایسے وقت میں جب عالمی منظرنامہ تیزی سے بدل رہا ہے، ہندوستانی وزیر اعظم کو رہنمائی کرتے دکھائی دینا چاہیے تھا مگر وہ خاموش ہیں۔ پون کھیڑا نے راہل گاندھی کی ایک اور پوسٹ کا حوالہ دیا جس میں راہل نے کہا تھا کہ پاکستان ایرانیوں اور امریکیوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے جبکہ ہندوستان تماشہ دیکھ رہا ہے۔
- News
- »
- سیاست
- »
- راہل گاندھی کے جی-3 تبصرے کی تائید میں پون کھیڑا کا طنز : کانگریس کی حکومت ہوتی تو اجلاس شاید ہندوستان میں ہوتا
راہل گاندھی کے جی-3 تبصرے کی تائید میں پون کھیڑا کا طنز : کانگریس کی حکومت ہوتی تو اجلاس شاید ہندوستان میں ہوتا
Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: editor | Last Updated: 20 Nov 2026







