Sunday, November 22, 2026 | 11 جمادى الآخرة 1448
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • سارہ ٹنڈولکر کی شادی کی افواہیں: شبمن گل سےنہیں، نوجوان اداکار کا نام ہو رہا ہےوائرل ؟

سارہ ٹنڈولکر کی شادی کی افواہیں: شبمن گل سےنہیں، نوجوان اداکار کا نام ہو رہا ہےوائرل ؟

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: editor | Last Updated: 21 Nov 2026

سارہ ٹنڈولکر کی شادی کی افواہیں: شبمن گل  سےنہیں، نوجوان  اداکار کا نام ہو رہا ہےوائرل ؟

کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ ٹنڈولکر کی شادی سے متعلق نئی افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ چہ مگوئیاں عام رہیں کہ سارہ کی زندگی میں ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر شبمن گل ہیں اور دونوں جلد رشتۂ ازدواج میں بندھنے والے ہیں، مگر اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایک مختلف دعویٰ گردش کر رہا ہے جس کے مطابق سارہ ٹنڈولکر کی نسبت بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول کے چھوٹے بیٹے اور ابھرتے ہوئے اداکار راج ویردیول سے جوڑی جا رہی ہے۔ یہ خبر کہاں سے اٹھی، اس پر غیر مصدقہ طور پر سنی دیول کی ٹیم سے منسوب قریبی ذرائع کا حوالہ دیا جا رہا ہے جن کے مطابق ایک نجی پارٹی میں سارہ اور راج ویر کی پہلی ملاقات ہوئی، اور اسی تعارف کے بعد دونوں خاندانوں میں رشتے کی بات آگے بڑھی۔ ان ہی دعوؤں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 30 سالہ سارہ اور 32 سالہ راجویر ممکنہ طور پر 2027 میں شادی کریں گے۔

راج ویردیول نے 2023 میں ریلیز ہونے والی ہندی رومانوی ڈراما فلم ‘ڈونو’ سے بطور ہیرو فلمی سفر شروع کیا تھا، جب کہ سارہ اپنی نجی زندگی اور سوشل میڈیا موجودگی کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوئیں تو کرکٹ اور فلم انڈسٹری کی دو نامور فیملیز ایک نئے رشتے میں منسلک ہو جائیں گی—ایک طرف سچن ٹنڈولکر کا گھرانہ جو ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں نمایاں مقام رکھتا ہے، اور دوسری طرف سنی دیول کا خاندان جس نے بالی ووڈ میں منفرد شناخت بنائی۔ تاہم اس تمام تر شور شرابے کے باوجود نہ تو سچن ٹنڈولکر کے اہلِ خانہ نے کوئی تصدیق یا تردید کی ہے اور نہ ہی سنی دیول کے گھرانے کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔ اس خاموشی کے باعث سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں مزید زور پکڑ رہی ہیں اور مداح ہر نئے اشارے کو خبر سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شبھمن گل اور سارہ کے تعلق پر بھی ماضی میں بارہا چہ مگوئیاں ہوئیں مگر دستاویزی طور پر کچھ ثابت نہیں ہوا۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ شادی کی یہ باتیں کس حد تک سچ ہیں، کب اور کہاں کوئی باضابطہ اعلان ہوگا، اور کن تفصیلات پر دونوں خاندان متفق ہیں۔ جب تک معتبر ذرائع یا متعلقہ خاندان سامنے آ کر تصویر واضح نہیں کرتے، ان دعوؤں کو محض غیر مصدقہ رپورٹس سمجھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سے درخواست ہے کہ تصدیق شدہ معلومات آنے تک افواہوں کے بجائے مستند ذرائع پر انحصار کریں۔