Monday, September 21, 2026 | 07 ربيع الآخر 1448
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ایشین گیمز 2026: سوچیکا تریال نے بھارت کے لیے جیتا تاریخی میڈل

ایشین گیمز 2026: سوچیکا تریال نے بھارت کے لیے جیتا تاریخی میڈل

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: 21 Sept 2026

 ایشین گیمز 2026: سوچیکا تریال نے بھارت کے لیے جیتا تاریخی میڈل
بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) ایتھلیٹ سوچیکا تریال نے پیر کے روز آئیچی-ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 میں MMA کے مقابلے میں بھارت کےلئے پہلا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ 36 سالہ کھلاڑی نے خواتین کے روایتی 60 کلوگرام ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ (Bronze Medal) حاصل کیا۔
 
 
سوچیکا تریال نے کوارٹر فائنل میں منگولیا کی التانچیمگ بائیگالما (Altanchimeg Baigalmaa) کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور اپنے لیے تمغہ یقینی کر لیا تھا۔ 36 سالہ تریال اس سے قبل 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں جوڈو اور 2023 کے ایشین گیمز میں (Kurash) کے مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
 
سوچیکا تریال سیمی فائنل کے اضافی راؤنڈ میں سنگاپور کی (Hui Hoon Teo) سے 0-2 سے ہار گئی تھیں، جس کے باعث وہ فائنل میں جگہ نہیں بنا سکیں۔ ان کی یہ کامیابی بھارتی کھیلوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ MMA نے پہلی بار ایشین گیمز میں جگہ بنائی ہے۔ سوچیکا تریال کا کانسی کا تمغہ ایشین گیمز میں مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا پہلا تمغہ ہے۔

 بھارت کے تمغوں کی تعداد 6 ہو گئی

سوچیکا تریال کے کانسی کے تمغے کے ساتھ ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 4 ہو گئی تھی، جس کے بعد شوٹنگ کے مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل انفرادی فائنل میں ہمانشو ڈھلوں نے چاندی اور رودرانکش پاٹل نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ان دونوں تمغوں کے بعد بھارت کے مجموعی تمغوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
 
شوٹنگ میں بھارت کے تمغوں کی تعداد بھی 5 ہو گئی ہے۔ ان میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ کا چاندی، خواتین کے انفرادی ایونٹ کا چاندی، مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ کا چاندی، مردوں کے انفرادی ایونٹ میں ہمانشو ڈھلوں کا چاندی اور رودرانکش پاٹل کا کانسی شامل ہے۔

 مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میں چاندی

آئیچی-ناگویا میں ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم ایونٹ میں رودرانکش پاٹل، ہمانشو ڈھلوں اور پارتھ مانے نے مشترکہ طور پر چاندی کا تمغہ جیتا۔ بھارتی تین رکنی ٹیم نے 'Aichi Prefectural' جنرل شوٹنگ گیلری میں مجموعی طور پر 1890.1 پوائنٹس حاصل کیے۔
 
بھارتی ٹیم چین کے شینگ لیہاؤ، ما سیہان اور 'Zhang Changhong' سے پیچھے رہی، جنہوں نے 1899.0 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفکیشن راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ چینی ٹیم کا یہ اسکور ’کوالیفکیشن ورلڈ ریکارڈ‘ تھا۔

  بھارت کے مزید دو تمغے

مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل کے انفرادی فائنل میں ہمانشو ڈھلوں نے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ رودرانکش پاٹل نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ چین کے شینگ لیہاؤ نے سونے کا تمغہ جیتا۔
 
ہمانشو ڈھلوں نے فائنل میں 252.4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ رودرانکش پاٹل نے 230.9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 کوالیفکیشن میں بھارتی شوٹرز کی کارکردگی

کوالیفکیشن راؤنڈ میں پاٹل نے انفرادی کوالیفکیشن میں بھارت کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 631.8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈھلوں 630.0 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے، جبکہ مانے نے 628.3 پوائنٹس حاصل کر کے کوالیفکیشن راؤنڈ دسویں پوزیشن پر مکمل کیا۔
 
کوالیفکیشن کی ابتدائی آٹھ پوزیشنوں میں چین کے تین شوٹرز شامل تھے، لیکن ایک ہی ملک کے صرف دو کھلاڑی انفرادی فائنل میں پہنچ سکتے تھے۔ اسی وجہ سے 'Zhang Changhong'، جنہوں نے 630.6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی، ٹاپ آٹھ میں شامل ہونے کے باوجود انفرادی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔
 
شینگ لیہاؤ نے 635.4 پوائنٹس کے ساتھ انفرادی کوالیفکیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ان کے ہم وطن ما سیہان 633.0 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
 
ایلاوینل والاریوان، سونم ماسکر اور ودارسا ونود ، خواتین 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم: سلور میڈل 
 
 ایلاوینل والاریوان ، خواتین 10 میٹر ایئر رائفل انفرادی:  سلور میڈل
 
 رودرانکش پاٹل، ہمانشو ڈھلوں اور پارتھ مانے ، مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم:  سلور میڈل
 
 ہمانشو ڈھلوں ، مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل انفرادی:  سلور میڈل
 رودرانکش پاٹل ، مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل انفرادی: برونز میڈل
 
 سوچیکا تریال ، خواتین روایتی 60 کلوگرام MMA: برونز میڈل