تلنگانہ ہائی کورٹ نے سنسنی خیز فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے خیرت آباد کے، ایم ایل اے دانم ناگیندر کو پارٹی انحراف کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعہ کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ اور جسٹس جی ایم محی الدین پر مشتمل بنچ نے سنایا۔انسداد انحراف قانون کے تحت عرضی بی جے پی فلور لیڈر الیٹی مہیشور ریڈی اور بی آر ایس حضور آباد رکن اسمبلی پی کوشک ریڈی نے ہائی کورٹ میں داخل کی تھی جس میں تلنگانہ اسپیکر جی پرساد کمار کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا، اسمبلی اسپیکر نے ان کی نااہلی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ بی آر ایس نے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔
بی آر ایس کےٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ناگیندر
دانم، ناگیندرسال 2023اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کے ٹکٹ پر ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے، بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دیے بغیر وہ 2024کانگریس میں شامل ہوگئے، اور کانگریس کے ٹکٹ پر سکندرآباد لوک سبھا سیٹ سے بھی انتخاب لڑا۔اس کی پیروی کرتے ہوئے تلنگانہ اسمبلی میں اینٹی ڈیفیکٹن قانون کے تحت ان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، لیکن اسپیکر نے اس اپیل کو مسترد کر دیا جس کی وجہ سے تلنگانہ ہائی کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا۔
بی جےپی اور بی آر ایس نے داخل کی تھی عرضی
دریں اثنا، بی آر ایس ایم ایل اے پی کوشک ریڈی اور بی جے پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر ایلٹی مہیشور ریڈی نے ہائی کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جس میں اسپیکر ، گڈم پرساد کمار نے ایم ایل اے دانم ناگیندر کو ڈیفیکشن ایکٹ کے تحت نااہل قرار دینے سے انکار کو چیلنج کیا گیا ہے۔
یہ معلوم ہے کہ۔وکلاء گندرا موہن راؤ اور وویک ریڈی نے ہائی کورٹ میں پیروی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی سے ان کے انحراف کو ثابت کرنے کے لیے مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید اکارن کےمستقبل پر بھی ہوگا فیصلہ
واضح رہےکہ 2023اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کے ٹکٹ پر منتخب10 ارکان اسمبلی نے مبینہ طور پر کانگریس میں شمولیت اخیتار کی تھی۔ ابھی ایک رکنا سمبلی کا نا اہل قرار دیا گیا ہے۔ مزید 9 ارکانِ اسمبلی (جن میں کڈیم سری ہری، اریکاپوڈی گاندھی، پوچارم سرینواس ریڈی وغیرہ شامل ہیں) کے خلاف بھی ہائی کورٹ میں مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ عدالت نے ان تمام ارکان اور اسپیکر سے جوابات طلب کر رکھے ہیں۔ آج کے فیصلے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ باقی ارکان کے مستقبل پر بھی اس کا گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔
بی آ رایس نے فیصلہ کا کیا خیرمقدم
بی آر ایس نے معزز عدالت کےفیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔بی آر ایس پارٹی نے ایکس پر لکھا ۔ بی آر ایس کی قانونی لڑائی رنگ لائی۔اور پارٹی انحراف کرنے والے ایم ایل اے ناگیندر کو نا اہل قرار دیا گیا ۔ریونت ریڈی کی دل بدلی کی سیاست‘ کا خاتمہ کر دیا۔
انصاف کی فتح ہوئی۔ آئین کے سامنے ریونت کا تکبر خاک میں مل گیا!
کے ٹی آر نے ٹویٹ کیا
ستیہ میو جیتے (سچ کی ہی جیت ہوتی ہے)!!
کانگریس میں شامل ہوئے بی آر ایس (BRS) کے رکن اسمبلی دانم ناگیندر کو آج معزز ہائی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا۔
دیگر منحرف اراکین کا انجام بھی جلد ہی ایسا ہی ہوگا۔
پھر الیکشن
خیریت آباد رکن اسمبلی دانم ناگیندر کی نااہلی کےبعد اس حلقہ پر چھ مہینے کےاندر دوبارہ الیکشن ہوں گے۔






