Friday, November 20, 2026 | 09 جمادى الآخرة 1448
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا عبوری شیڈول جاری، 24 فروری سےتھیوری پرچے

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا عبوری شیڈول جاری، 24 فروری سےتھیوری پرچے

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: editor | Last Updated: 19 Nov 2026

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا عبوری شیڈول جاری، 24 فروری سےتھیوری پرچے

تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پبلک امتحانات 2027 کے لیے فروری اور مارچ کا عبوری شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق تھیوری امتحانات 24 فروری سے شروع ہو کر 20 مارچ تک ریاست بھر کے مراکز میں منعقد ہوں گے۔

بورڈ نے واضح کیا کہ جنرل اور ووکیشنل دونوں شعبوں کے طلبہ پر یہ تاریخیں لاگو ہوں گی، تاہم ووکیشنل کورسز کا تفصیلی پرچۂ سوالات اور شیڈول علیحدہ نوٹیفکیشن میں جاری کیا جائے گا۔ انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم کے تمام تھیوری پرچے روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک لیے جائیں گے۔

بورڈ کے مطابق تھیوری سے قبل تمام پریکٹیکلز، داخلی جانچ اور متعلقہ ٹیسٹ مکمل کر لیے جائیں گے۔ فرسٹ ایئر انٹر میڈیٹ داخلی اسیسمنٹ 20 جنوری سے 25 جنوری تک ہو گی۔ 27 جنوری کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ماحولیاتی تعلیم کا پرچہ اور 29 جنوری کو اسی وقت اخلاقیات و انسانی اقدار کا پرچہ رکھا گیا ہے۔ انگریزی کے پریکٹیکل میں سال اول امتحان 29 جنوری اور سال دوم 30 جنوری کو ہوں گے۔

سائنس سکنڈ ایئر پریکٹیکلز 1 فروری سے 10 فروری تک، اتوار سمیت، روزانہ دو نشستوں میں ہوں گے: صبح 9 سے 12 اور دوپہر 2 سے 5۔ نئی ترتیب کے مطابق فرسٹ ایئر سائنس پریکٹیکلز 11 فروری سے 18 فروری تک اتوار سمیت روزانہ تین نشستوں میں ہوں گے، ہر نشست دو گھنٹے کی ہوگی: نشست-1 صبح 9 سے 11، نشست-2 دوپہر 12 سے 2، نشست-3 دوپہر 3.30 سے شام 5.30 تک۔

فرسٹ ایئر تھیوری کے لیے 24 فروری کو سیکنڈ لینگوئیج پیپر-1 سے آغاز ہوگا۔ 26 فروری کو انگریزی پیپر-1 ہوگا۔ 2 مارچ کو میتھمیٹکس پیپر-1اے، بوٹنی پیپر-1، پولیٹیکل سائنس پیپر-1 اور اکاؤنٹنسی پیپر-1 (اے سی ای گروپ) لیے جائیں گے۔ 5 مارچ کو میتھمیٹکس پیپر-1بی، زوالوجی پیپر-1، ہسٹری پیپر-1 اور کامرس پیپر-1 (اے سی ای گروپ) ہوں گے۔ 9 مارچ کو فزکس پیپر-1 اور اکنامکس پیپر-1، 15 مارچ کو کیمسٹری پیپر-1 اور کامرس اینڈ اکاؤنٹنسی پیپر-1 منعقد ہوں گے۔ 17 مارچ کو پبلک ایڈمنسٹریشن پیپر-1 اور ایم ای سی گروپ کے لیے سنگل پیپر میتھمیٹکس پیپر-1 ہوگا، جبکہ 19 مارچ کو ماڈرن لینگوئیج پیپر-1، جاگرافی پیپر-1 اور بائی پی سی طلبہ کے لیے برج کورس میتھمیٹکس پیپر-1 کے ساتھ فرسٹ ایئر شیڈول مکمل ہو جائے گا۔

انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر تھیوری میں 25 فروری کو سیکنڈ لینگوئیج پیپر-2 سے امتحانات شروع ہوں گے۔ 27 فروری کو انگریزی پیپر-2 ہوگا۔ 3 مارچ کو میتھمیٹکس پیپر-2اے، بوٹنی پیپر-2 اور پولیٹیکل سائنس پیپر-2 لیے جائیں گے۔ 8 مارچ کو میتھمیٹکس پیپر-2بی، زوالوجی پیپر-2 اور ہسٹری پیپر-2 ہوں گے۔ 12 مارچ کو فزکس پیپر-2 اور اکنامکس پیپر-2، 16 مارچ کو کیمسٹری پیپر-2 اور کامرس اینڈ اکاؤنٹنسی پیپر-2 مقرر ہیں۔ 18 مارچ کو پبلک ایڈمنسٹریشن پیپر-2 اور 20 مارچ کو ماڈرن لینگوئیج پیپر-2، جاگرافی پیپر-2 اور بائی پی سی کے لیے برج کورس میتھمیٹکس پیپر-2 کے ساتھ تھیوری امتحانات اختتام پذیر ہوں گے۔

بورڈ نے طلبہ اور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عبوری شیڈول کے تحت تیاری مکمل رکھیں اور کسی بھی تازہ ترمیم یا ووکیشنل ڈیٹ شیٹ کے لیے سرکاری ویب سائٹ اور نوٹیفکیشنز پر نظر رکھیں۔