Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Crime

کنگنا رناوت کا الزام سی آئ ایس ایف اہلکار نے مارا انہیں تھپڑ

بالی ووڈ اداکارہ اور ہماچل پردیش کے منڈی سے بی جے پی کی منتخب رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے آج بتاریخ چھ جون کو الزام لگایا کہ چندی گڑھ ہوائ اڈے پر سی آئ ایس ایف کے ایک اہلکار نے انہیں اس وقت تھپڑ مارا جب وہ دہلی جا رہی تھیں۔
رناوت کا کہنا ہے کہ جب وہ سکیورٹی چیک کے بعد بورڈنگ پوائٹ کی طرف بڑھ رہی تھیں تو سی آئ ایس ایف اہلکار کلوندر  کور نے ان سے بحث کی اور انہیں تھپڑ مار دیا۔ 
اطلاع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنگنا دہلی جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں، بتایا جا رہا ہے کہ سی آئ ایس ایف اہلکار کسانوں کے احتجاج پر کنگنا کے تبصرے سے ناراض تھیں۔