Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Crime

مہاراشٹر میں ایک خوفناک سڑک حادثہ، 5 افراد کی موت، 6 زخمی

مہاراشٹر کےضلع دھولے میں آج 15 ستمبر اتوار کو ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔
وین اور کار کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ چار افراد شدید زخمی ہوۓ ہیں۔ 
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام لاشوں کو قبضے میں لے لیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔
پولیس کے مطابق اس حادثے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ چار لوگ بری طرح زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے شکارتمام افراد بھاگوت کتھا سن کر اپنے گھر واپس آ رہے تھے۔ 
وین کا ڈرائیور نشے میں تھا اور اسے معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔