Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Crime

شوہر سے جھگڑے کے بعد ماں اور بیٹی نے 18 منزلہ عمارت سے کود کر ایک ساتھ کی خود کشی

ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی کے نارسنگی سے دل دہلانے والی  ایک خبر سامنے آ رہی ہے۔جہاں ایک ماں اور بیٹی نے ایک ساتھ خودکشی کرلی  ہے ۔
یہ   دونوں مائی ہوم اوتار اپارٹنمٹ کے اٹھارہ فلور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ۔
 جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل  گئی  ہے ۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو  دی  جسکے بعد  پولیس موقع پر پہنچ  کر مہلوک ماں بیٹی کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے عثمانیہ ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ 
اس سلسلہ میں پولیس نے کیس درج کرتے ہوے تحقیقات شروع کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ شوہر سے جھگڑے کے بعد ماں اور بیٹی نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔