تمل ناڈو میں جمعہ کو دیر رات ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ یہاں میسور سے بہار کے دربھنگہ جا رہی میسور دربھنگہ باگمتی ایکسپریس ٹرین چنئی کے کاوارپیٹائی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی سے ٹکراگئی۔ اس حادثے میں اب تک 19 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ریلوے بورڈ نے کہا ہے کہ چنئی ریلوے ڈویژن کے پونیری کاواراپیٹائی سیکشن میں ایکسپریس ٹرین اور مال ٹرین کے درمیان تصادم میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔
سدرن ریلوے نے کہا کہ ایل ایچ بی ڈبوں والی ٹرین میسور ڈبروگڑھ دربھنگا ایکسپریس کو 11 اکتوبر کی رات تروولور ضلع کے پونیری اسٹیشن کو عبور کرنے کے بعد آگے بڑھنے کیلئے گرین سگنل دیا گیا تھا لیکن وہ کاواراپیٹائی اسٹیشن پر رک گئی۔
اس واقعے کے بارے میں ریلوے بورڈ اگزیکٹیو ڈائرکٹر دلیپ کمار نے بتایاکہ ہمیں ٹرین حادثہ کی اطلاع ملی جس کے بعد امدادی کام تیزی سے شروع کیاگیا۔
پوری ٹرین کے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ کوئی مسافر شدید زخمی نہیں ہوا۔ تمام مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے.