Tuesday, October 22, 2024 | 1446 ربيع الثاني 19
Crime

پوپی: نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد درندوں نے انہیں زندہ جلا دیا

اتر پردیش سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔
جہاں درندوں نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی اور انہیں آگ کے حوالے کر دیا۔
یہ پورا معاملہ بستی ضلع کے کپتان گنج تھانہ علاقہ کا ہے۔ یہاں گاؤں کے  چند بدمعاشوں نے ایک 17 سالہ نابالغ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پکڑے جانے کے خوف سے ملزمین نے متاثرہ لڑکی پر ڈیزل چھڑک کر اسے زندہ جلا دیا۔ 
واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ آگ اور دھواں دیکھتے ہی آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ 
گھر والوں نے لڑکی کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کپتان گنج میں داخل کرایا، جہاں سے اسے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں نے متاثرہ کو بہتر علاج کے لیے لکھنؤ کے شیاما پرساد مکھرجی اسپتال ریفر کردیا۔ 
یہ واقعہ یکم اکتوبر کو ہوا، لیکن اس معاملے کی شکایت کپتان گنج تھانے میں 12 اکتوبر کو دی گئی۔ 
15 دن تک مسلسل زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والی نابالغ متاثرہ بالآخر زندگی کی جنگ ہار گئی۔ 
موت کی اطلاع ملتے ہی کپتان گنج تھانے کی پولیس لکھنؤ پہنچ گئی۔ 
پولیس نے لکھنؤ میں لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔
کلواری سرکل کے ڈی ایس پی کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس واقعے سے پولس کے کام کرنے کے انداز کو دیکھ کر اتر پردیش حکومت کے دعوے بے نقاب ہوتے نظر آرہے ہیں۔ 
جب سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ’’اگر آپ ہماری ریاست کی لڑکیوں کو چھیڑتے ہیں تو اتر پردیش پولیس اگلے چوراہے پر یمراج کی شکل میں گولیوں سے آپ کا استقبال کرے گی۔‘‘ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’بیٹیاں دن یا رات کسی بھی وقت یوپی کی سڑکوں پر بغیر کسی خوف کے کہیں بھی جا سکتی ہیں لیکن بڑھتے ہوۓ واقعات سے تمام وعدے کھوکھلے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔