Thursday, November 7, 2024 | 1446 جمادى الأولى 05
National

ماہ نومبر کا آغاز،کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 62 روپے کا اضافہ

ماہ نومبر کے آغاز کے ساتھ ہی کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے،نئے اضافے کے تحت، 19 کلوگرام کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 62 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد نئی دہلی میں یہ سلنڈر 1740 روپے سے بڑھ کر 1802 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
دہلی کے علاوہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں بھی 19 کلو کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین اضافے کے مطابق ، کولکاتا میں یہ قیمت 1850.50 روپے سے بڑھ کر 1911.50 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ممبئی میں 1692.50 روپے سے بڑھ کر 1754 روپے اور چنئی میں 1903 روپے سے بڑھ کر 1964 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 48.50 روپے کا اضافہ کیا تھا، جس سے دہلی میں  1,740 روپے قیمت ہو گئی تھی۔ ستمبر میں، 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس سے  قیمت 1,691.50 روپے ہوگئی۔ اگست میں بھی تیل کمپنیوں نے قیمت میں 8.50 روپے کا اضافہ کیا تھا، جب سلنڈر کی قیمت 1652.50 روپے تھی۔