Thursday, January 30, 2025 | 30, 1446 رجب
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ٹیم انڈیا کے یہ 4 اسٹار کھلاڑی پلیئنگ الیون سے ہو سکتے ہیں باہر

ٹیم انڈیا کے یہ 4 اسٹار کھلاڑی پلیئنگ الیون سے ہو سکتے ہیں باہر

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammad Shahbaz | Last Updated: Jan 22, 2025 IST     

image
ٹیم  انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج شام  سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کا یہاں ریکارڈ کافی بہترین رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں کپتان سوریا اور کوچ گمبھیر پلیئنگ الیون کو بہت سوچ سمجھ کر تیار کریں گے۔
 
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ماہر بلے باز رنکو سنگھ پہلے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہو سکتے ہیں۔ رنکو کے لیے پلیئنگ الیون میں جگہ حاصل کرنا کافی مشکل لگتا ہے۔ دراصل  جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں رنکو کے بلے نے اچھا پرفارم نہیں کیا تھا۔ وہ تین اننگز میں صرف 28 رنز بنا سکے۔ ٹیم کے پاس اب آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی بھی ہیں۔ جو مڈل آرڈر میں بلےبازی  کے ساتھ ساتھ باؤلنگ بھی کرسکتےہیں۔ ایسے میں نتیش کمار ریڈی کو رنکو کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ رنکو کو 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی جگہ نہیں ملی تھی ۔
 
ٹیم انڈیا  کے تیز گیند باز ہرشیت رانا کے لیے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں موقع ملنا بھی مشکل ہے۔ وہ کافی عرصے سے اپنے ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز دھرو جریل اور  واشنگٹن سندر کو بھی بنچ پر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔ 
 
تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے لگاتار دو سنچریاں بنانے والے تلک ورما، اوپننگ کے دوران تین سنچریاں بنانے والے سنجو سیمسن، دھماکہ خیز بلے باز ابھیشیک شرما، کپتان سوریہ کمار یادو، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اکسر پٹیل نے ٹیم میں جگہ پکّی سمجھی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ گیند بازوں میں ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی اور محمد شامی کو بھی موقع ملنے کا امکان ہیں۔