Wednesday, December 4, 2024 | 1446 جمادى الثانية 03
Crime

پہلی پوسٹنگ جوائن کرنے جا رہےجبل پور کے آئی پی ایس افسر ہرش وردھن کی سڑک حادثہ میں موت

مدھیہ پردیش کے رہنے والے آئی پی ایس افسر ہرش وردھن کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ ہرش وردھن کرناٹک کے ہاسن ضلع میں اپنی پہلی پوسٹنگ کا چارج سنبھالنے جا رہے تھے۔
 معلومات کے مطابق ہرش وردھن کرناٹک کیڈر کے 2023 بیچ کے آئی پی ایس افسر تھے، جن کا تعلق ایم پی کے جبل پور سے تھا۔ ان کا انتقال محض 26 سال کی عمر میں ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثہ اتوار (1 دسمبر) کی شام کو پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ حسن تالک کے قریب پولیس کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی سڑک کے کنارے واقع مکان اور درخت سے ٹکرا گئی۔
پولس کے مطابق، ہرش وردھن ہولنرسی پور میں پروبیشنری اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے میں  وردھن کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی، جب کہ ڈرائیور منجے گوڑا کو معمولی چوٹیں آئیں۔
پولیس نے بتا یا کہ آئی پی ایس افسر نے حال ہی میں میسور میں کرناٹک پولیس اکیڈمی میں اپنی چار ہفتوں کی تربیت مکمل کی تھی۔ اوران کے والد سب ڈویژنل افسر ہیں۔