Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Latest

زندگی نام ہے برق رفتاری کا، جو سسکی سے شروع ہو کر ہچکی پر ختم ہونے والا مختصر ترین عمل ہے

زندگی ایک فن ہے لمحوں کو اپنے انداز میں گنوانے کے لئے اگر ہم زندگی کی تعریف کریں تو بہت مشکل ہے جسے جاننا اور پہچاننا بھی بہت مشکل ہے مگر یہاں چند تعریفیں آپ کے سامنے ذکر کیا جا رہا ہے ۔ زندگی اسے کہتے ہیں جو سسکی سے شروع ہو کر ہچکی پر ختم ہونے والا مختصر ترین عمل ہے، زندگی یہ ایک راز ایسا راز جس نے راز جان لیا وہ مر گیا اور جو نہ جان سکا وہ مارا گیا۔
چکبست برج نرائن نے زندگی کے حوالے سے کیا خوب کہا ہے ملاحظہ ہو۔ 
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ہے انہیں اجزا کا پریشاں ہونا
زندگی، ایک مسلسل اور بے انتہا رفتار کا نام ہے۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کی کوئی حدود نہیں ہے اور نہ ہم کبھی بھی اس کی حدود کا پتا لگا سکتے ہیں، جو ہر لمحہ ، ہر وقت تبدیل اور حرکت کرتی رہتی ہے۔ اس کی رفتار اتنی تیز اور بلا روک ٹوک ہے کہ کبھی بھی ہم اسے مکمل انداز میں سمجھ نہیں پاتے، اور کبھی ہم خود کو اس کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش میں محو رہتے ہیں کہ جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی جا رہی ویسے ویسے انسان اپنی زندگی کو اپنے پہناؤ کو ساتھ ہی ساتھ تبدیل کرتے جا رہا ہے انسان کی ذہن جدید ٹیکنالوجی سے اتنا متاثر ہو گئ ہے کی وہ اسی کے حساب سے اپنی زندگی گزارنا پسند کرتا ہے ۔ زندگی کی برق رفتاری کا مطلب ہے کہ وقت کبھی نہیں رکتا۔ جب آپ انتظار کرتے ہیں تو وقت سست ہوتا ہے۔
جب آپ دیر کر رہے ہیں تو وقت تیز ہوتا چلا جاتا ہے , جب آپ اداس ہوتے ہیں تو وقت مہلک ہوتا ہے ,جب آپ خوش ہوتے ہیں تو وقت کی قلت ہوتی ہے ,جب آپ درد میں ہوں تو وقت لامتناہی ہوتی ہے جب آپ بور محسوس کرتے ہیں تو وقت طویل ہو جاتی ہے۔
وقت کا تعین آپ کے جذبات اور آپ کے نفسیاتی حالات سے ہوتا ہے نہ کہ گھڑیوں سے۔
عربی میں ایک مقولہ ہے ” الوقت كالسِّيَفْ إن لم تقطعه قطعك ” ( وقت تلوار کی طرح ہے اگر تم اس کو نہیں کاٹو گے تو وہ تم کو کاٹ دیگا )۔ تو اس لیے ضروری ہے ہم سب کے لیے کی ہم سب ہمیشہ وقت کا درست و ٹھیک انداز میں گزاریں ۔ ہر لمحہ گزرتا ہے اور ہم اس لمحے کی قدر کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں، یہ ایسی رفتار ہے جو ہمیں کبھی بھی ایک مقام پر رکنے نہیں دیتی بلکہ ہمیشہ آگے بڑھنے کی تحریک دیتی ہے، جب ہم پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے بہت ساری چیزیں گنوائی ہیں، مگر جب ہم آگے کی طرف دیکھتے ہیں تو یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ ہم نے بہت کچھ پایا ہے اور پانا بھی باقی ہے ۔ زندگی کی اس برق رفتاری کا سب سے بڑا چیلنج ہمارے لئے یہ ہے کہ ہم اس کے ساتھ ہم آہنگ رہ سکیں ، بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم اس کی تیز رفتار کو نہیں سمجھ پاتے اور اس کے ساتھ چلنے میں ناکام ہو جاتے ہیں، اس کی تیز رفتاری ہمیں کبھی کبھی پریشان کر دیتی ہے، ہم اپنی زندگی کی رفتار کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے بجائے اس کے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ زندگی کی تیز رفتار کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ یہ ہمیں لمحاتی خوشیوں کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ہر لمحہ ہمیں ایک نیا تجربہ، ایک نیا چیلنج، اور ایک نئی سیکھ دینے کا موقع ملتا ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان لمحاتی خوشیوں کے ساتھ ساتھ ہمیں بہت ساری مشکلات اور چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
زندگی کی برق رفتاری ہمیں سکھاتی ہے کہ ہمیں ہر لمحے کی قدر کرنی چاہیے، چونکہ وقت کبھی واپس نہیں آتا ہمیں اپنی زندگی کے ہر لمحے کو پوری طرح جینے کی کوشش کرنی چاہیے، ہمیں اپنی زندگی کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے خوابوں کی طرف قدم بڑھانا چاہیے، تاکہ ہم اس برق رفتاری کا بہترین انداز میں فائدہ اٹھا سکیں۔ زندگی کی برق رفتاری کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ یہ ہمیں اپنے مقصد کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ جب ہم تیز رفتار زندگی کے ساتھ چل رہے ہوتے ہیں، تو ہمیں اپنے مقصد کے حصول کے لیے مسلسل محنت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ہماری ترقی اور کامیابی کے لیے ایک محرک ثابت ہوتی ہے۔ زندگی کی تیز رفتار ہمیں اپنے مقاصد کی طرف قدم بڑھانے کی ترغیب دیتی ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔زندگی کی برق رفتاری کو سمجھنے کے لیے ہمیں اس کی مختلف جہتوں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ اس کی تیز رفتار کبھی ہمارے لیے چیلنج بن جاتی ہے اور اس سے ہم کو لڑنا پڑتا ہے ، لیکن اگر ہم اس کے ساتھ ہم آہنگ ہو جائیں تو یہ ہمارے لیے ترقی کا ایک ذریعہ بن سکتی ہے۔ زندگی کی برق رفتاری کا مطالعہ کرنے سے ہمیں اپنی زندگی کی حقیقتوں کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملتا ہے، اور ہم اس کی تیز رفتار کے ساتھ مل کر اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں زندگی کی برق رفتاری ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ہمیں اپنے وقت کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔ ہمیں ہر لمحے، ہر وقت کی قدر کرنی چاہیے اور اپنی زندگی کو اس رفتار کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔ اس کی تیز رفتار کے ساتھ رہ کر ہی ہم اپنی زندگی کو کامیاب بنا سکتے ہیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ہم مستقبل میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
زندگی کی برق رفتاری کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی داخلی حالتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے داخلی حالتوں سے مراد خواہشیں ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے جذبات اور خیالات کو بھی مدنظر رکھیں تاکہ ہم زندگی کی تیز رفتار کے ساتھ خود کو بھی برقرار رکھ سکیں اور ہماری زندگی پر لطف انداز میں گزر سکےاس میں ایک توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، جہاں ہم زندگی کی برق رفتاری کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنے داخلی سکون کو بھی قائم رکھتے ہیں، زندگی کی برق رفتاری کی حقیقت کو سمجھنے کے بعد ہمیں یہ سمجھنا ازحد ضروری ہے کہ ہمیں اپنے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کرنی چاہیےتب جا کر اس کی تیز رفتار ہمیں اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو عبور کرنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے۔ زندگی کی تیز رفتار کے ساتھ چل کر ہی ہم اپنے خوابوں کو تبدل کر سکتے ہیں اور اپنا اور اپنے گھر والوں و رشتہ داروں کے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں ۔
آخرمیں ، زندگی کی برق رفتاری ایک حقیقت ہے جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ تیز رفتار ہمیں ہر لمحے کی قدر کرنے کی ترغیب دیتی ہے اور ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ زندگی کی تیز رفتار کا فائدہ اٹھا کر ہم اپنی زندگی کو کامیاب بنا سکتے ہیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
 
از قلم محمد شہاب الدین
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد