Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات اگزٹ پول2024:مہا یوتی اور مہاوکاس اگھاڑی اتحاد کے ما بین کانٹے کی ٹکر

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں منصف ٹی وی کے اگزٹ پول کے مطابق مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہا یوتی اور مہاوکاس اگھاڑی اتحاد کے ما بین کانٹے کی ٹکر دیکھائی دے رہی ہے۔
اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 128-138 کانگریس138- 148 اے آئی ایم آئی ایم 2-5 اور دیگر 6-10 سیٹیں حاصل کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ آج مہاراشٹر کی تمام اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ 
مہاراشٹر کے 288 سیٹوں پر 4,136 امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
اس انتخابات میں کئی قد آورلیڈروں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ انتخابات کے اصل نتائج کا اعلان 23 نومبر کو آۓ گا۔
مہاراشٹرا میں اصل مقابلہ مہایوتی کا مہا وکاس اگھاڑی اتحاد سے ہے جس میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا، شرد پوار کی این سی پی اور کانگریس شامل ہے۔
ساتھ ہی بتا دیں کہ مہایوتی اتحاد میں بی جے پی 149 سیٹوں پرانتخابات لڑی ہے۔ شندے کی شیوسینا پارٹی 81 سیٹوں پر اور اجیت پوار کی این سی پی پارٹی 59 سیٹوں پر انتخابات کے میدان میں اترے۔ 
وہیں مہاوکاس اگھاڑی کی بات کریں تو کانگریس پارٹی 101 اسمبلی سیٹوں پر،شرد پوار کی این سی پی (ایس پی) 86 سیٹوں پر جبکہ ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا (یو بی ٹی) 95 سیٹوں پر الیکشن لڑی ہے۔ اس کے علاوہ اے آئی ایم آئی ایم 17 سیٹوں پر، بی ایس پی 237 سیٹوں پر اور وی بی ایس نے 200 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے۔