جھارکھنڈ میں بھی اسمبلی انتخابات کیلئے دوسرے مرحلہ کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ یہاں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ رائے دہی کو پرامن بنایا جائے۔
اس دوران سی ای او الیکشن کمیشن کے روی کمار نے کہاکہ پہلے مرحلہ کی طرح دوسرے مرحلہ کی رائے دہی کو بھی پرامن بنانے کیلئے کئی ایک اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چند پولنگ اسٹیشنوں کو چھوڑکر زیادہ تر پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 7 بجے سے شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پولنگ عملے کو اچھی طرح سے تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ ووٹنگ کے دوران رائے دہندوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانہ نہ ہو۔
اسکے علاوہ مہاراشٹرا اور جھارکھنڈکے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ آج ملک کی کئی ریاستوں میں اسمبلی اور لوک سبھا کے ضمنی انتخابات بھی ہورہے ہیں۔
ان ریاستوں میں اترپردیش۔ مدھیہ پردیش۔ راجستھان اور بہار بھی شامل ہیں جبکہ کیرالا کے وائناڈ لوک سبھا حلقہ کیلئے بھی ضمنی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
اترپردیش کے مرزا پور میں بھی ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوچکاہے۔ یہاں شدید سردی کے باوجود لوگ صبح سے ہی اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ ملکر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
ہر پولنگ بوتھ پر خصوصی نگرانی رکھی جارہی ہے۔ اس حلقہ میں حکمراں بی جے پی اور اصل اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی امیدواروں میں مقابلہ ہے۔