مشہور و معروف موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو شادی کے 29 سالوں بعد ایک دوسرے سے جدا ہونے جا رہے ہیں،
رحمان اور سائرہ کے وکیل نے باضابطہ طور پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں نے یہ فیصلہ جذباتی تناؤ کی وجہ سے کیا ہے۔
دوسری جانب رحمان نے بھی ایک بیان جاری کرکے اپنے درد کا اظہار کیا۔
رحمان نے لکھا، 'ہم نے سوچا تھا کہ ہماری شادی کو 30 سال مکمل ہو جائیں گے، لیکن صورتحال ایسی نہیں تھی۔ ہمارے دل اتنے ٹوٹے ہوئے ہیں کہ ان ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سے خدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے۔ ٹوٹے ہوئے حصے پھر کبھی اپنی جگہ نہیں پاتے۔ تاہم، ہمیں ٹوٹی پھوٹی چیزوں میں بھی کوئی نہ کوئی مطلب تلاش کرنا چاہیے۔ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا احترام کرنے کے لیے اپنے تمام دوستوں کا شکریہ۔
رحمان اور سائرہ کی شادی 1995 میں ہوئی تھی۔ دونوں کے 3 بچے ختیجہ، رحیمہ اور امین ہیں۔
بڑے بیٹے ختیجہ رحمان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، "ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔"