پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس 2 میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی ضمانت منظور کرلی ہے اور انہیں رہائی کا حکم بھی دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 3 کیسز میں ضمانت خارج کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی راولپنڈی 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف راولپنڈی میں 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو بھی دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سے قبل توشہ خانہ ون کیس میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔