لندن سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آ رہی ہے۔
لندن کے ایلفورڈ میں پولیس کو 11 نومبر کی صبح ایک لاش برآمد ہوئی، جو 24 سالہ بھارتی خاتون ہرشیتا بریلا کی تھی۔
بتا دیں کہ 11 نومبر کی صبح بریسبین روڈ پر کھڑی ایک سلور ووکسل کورسا کار کی ڈگی سے بھارتی خاتون ہرشیتا بریلا کی لاش برآمد ہوئی۔
24 سالہ ہرشیتا دہلی میں پیدا ہوئیں اور گزشتہ سالوں سے پنکج لمبا سے شادی کے بعد رواں سال اپریل سے برطانیہ میں مقیم تھیں۔
تاہم چند روز قبل وہ نارتھمپٹن شائر میں اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئی تھیں۔ اس کے بعد 11 نومبر کو لاش ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔ لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق، ہرشیتا کو اس کے شوہر پنکج نے قتل کیا ہے، جو مبینہ طور پر جرم کرنے کے فوراً بعد ملک سے فرار ہو گیا۔
ہرشیتا نے آخری بار 10 نومبر کو اپنے گھر والوں سے بات کی تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ رات کا کھانا بنا رہی تھی اور اپنے شوہر کا انتظار کر رہی تھی۔ تاہم، اس کے خاندان کی تشویش اس وقت بڑھ گئی جب اس کا فون دو دن تک بند رہا، جس سے اس کے اہل خانہ نے 13 نومبر کو نارتھمپٹن شائر پولیس سے رابطہ کیا۔
جسکے بعد اگلے دن 14 نومبر کو اس کی لاش ایلفورڈ سے ملی۔ تاہم، تب تک پنکج حکام سے بچتے ہوئے غائب ہو چکا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ہرشیتا کو گھریلو تشدد کا سامنا بھی کرنا تڑتا تھا۔ اس سلسلے میں اس نے ستمبر میں اپنے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔
اس افسوسناک واقعہ سے اہل خانہ کو بڑاصدمہ پہنچا ہے،اس کے والد نے بتایا کہ انکی بیٹی پنکج سے شادی کے بعد اپریل 2023 میں یوکے چلی گئی تھی۔ ہرشیتا کی بہن سونیا ڈباس کے مطابق انکی بہن وہاں کام کرتی تھی اور پنکج لندن میں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔