بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد جگدیش سنگھ پٹانی کو پانچ افراد کے گروپ نے دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا اور ان سے 25 لاکھ روپے کا فراڈ کیا گیا۔ جعلسازوں نے دیشا پٹانی کے والد جگدیش کو سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کا وعدہ کیا تھا۔
بتا دیں کہ دیشا کے والد اور ریٹائرڈ پولیس افسر جگدیش پٹانی ایک بڑے فراڈ کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس کے والد کو سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کے نام پر 25 لاکھ روپے کا فراڈ کیا گیا۔
جگدیش نے دھوکہ دہی کے سلسلے میں جمعہ کی شام بریلی کوتوالی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
کوتوالی میں جونا اکھاڑہ رشی کیش کے گرو آچاریہ جئے پرکاش سمیت پانچ لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے ۔
شکایت کے مطابق، اس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم شیویندر پرتاپ سنگھ کو ذاتی طور پر جانتا تھا۔ شیویندر ہی نے انہیں دیواکر گرگ اور آچاریہ جئے پرکاش سے ملوایا۔
ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے سیاسی روابط بہت مضبوط ہیں۔ وہ جگدیش کو کسی سرکاری کمیشن میں چیئرمین، وائس چیئرمین یا اسی طرح کا باوقار عہدہ دلائینگے۔
ساتھ ہی بتا دیں کہ جگدیش کا اعتماد جیتنے کے بعد، 5 لوگوں کے گروپ نے مبینہ طور پر اس سے 25 لاکھ روپے لیے، جن میں سے 5 لاکھ روپے نقد تھے اور 20 لاکھ روپے تین مختلف بینک کھاتوں میں منتقل کیے گئے۔
رقم دیتے وقت فیصلہ کیا گیا کہ اگر کام نہ ہوا تو 3 ماہ میں 10 فیصد سود کے ساتھ رقم واپس کردی جائے گی۔ جعلسازوں نے 6 ماہ گزرنے کے باوجود رقم واپس نہیں کی اور کام بھی نہیں کروایا۔
جگدیش نے الزام لگایا کہ شیویندر اور اس کے ساتھی ایک ریکٹ بناکراور اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا حوالہ دے کر لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ وہ لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں اور ان سے پیسے بٹورتے ہیں۔ جب آپ ان لوگوں سے پیسے واپس مانگتے ہیں تو وہ آپ کو دھمکیاں دیتے ہیں اور بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔