Tuesday, December 3, 2024 | 1446 جمادى الثانية 02
National

گوتم اڈانی کو گرفتار کیا جانا چاہئے،قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کا مطالبہ

امریکہ کی جانب سے بھارتی تاجر گوتم اڈانی کے خلاف الزامات عائد کیے جانے کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اڈانی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اڈانی کے پیچھے کھڑے ہیں اور ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اب یہ پوری طرح سے واضح ہے کہ اڈانی نے امریکہ اور ہندوستان دونوں کے قوانین کو توڑا ہے۔
میں حیران ہوں کہ اڈانی اب بھی اس ملک میں آزاد کیسے گھوم رہے ہیں۔ جب کہ وزرائے اعلیٰ کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اڈانی سے کوئی تفتیش نہیں ہو رہی ہے۔ ہم اس معاملے کو مسلسل اٹھا رہے تھے۔
ہم جو کہہ رہے تھے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم کی اڈانی کے ساتھ ملی بھگت ہے، وہ اڈانی کی حفاظت کر رہے ہیں۔ نریندر مودی جی نے نعرہ دیا کہ اگر ایک ہیں تو محفوظ ہیں۔ ہندوستان میں اڈانی جی اورمودی جی اگر ایک ہیں تو وہ محفوظ ہیں، یہاں اس کے ساتھ کچھ نہیں کیا جا سکتا۔
ہندوستان میں وزیر اعلیٰ 10-15 کروڑ روپے کے لیے جیل جاتے ہیں، لیکن ہزاروں کروڑ کے عوض اڈانی جی آزاد گھومتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ مودی جی اڈانی کی حفاظت کرتے ہیں۔ اڈانی جی کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ آج ہی ہونا چاہیے۔ مادھبی بوچ کو آج ہٹا دینا چاہیے۔"
اسکے علاوہ راہل گاندھی نے کہا کہ "میں ضمانت دیتا ہوں کہ اس شخص (اڈانی) کو نہ تو گرفتار کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی اور کارروائی کی جائے گی کیونکہ وزیر اعظم ان کے ساتھ ہیں"۔
اڈانی سے کوئی تفتیش نہیں ہو رہی ہے۔ ہم اس معاملے کو مسلسل اٹھا رہے تھے۔"
ہم جو کہہ رہے تھے، یہ اسی بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وزیر اعظم کی اڈانی کے ساتھ ملی بھگت ہے، وہ اڈانی کی حفاظت کر رہے ہیں۔ 
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ"میں ضمانت دیتا ہوں کہ اس شخص (اڈانی) کو نہ تو گرفتار کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی اور کارروائی کی جائے گی کیونکہ وزیر اعظم ان کے ساتھ ہیں۔