Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے پہلی فہرست کی جاری

عام آدمی پارٹی (AAP) نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ جبکہ اسمبلی انتخابات میں ابھی تین ماہ باقی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ابھی تک انتخابات کا اعلان نہیں کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی اس حکمت عملی سے صاف ہے کہ گزشتہ تین اسمبلی انتخابات کی طرح اس بار بھی وہ دہلی میں بی جے پی یا کانگریس کو سیاسی طور پر شکست دینا چاہتی ہے۔ 
عام آدمی پارٹی نے جمعرات (21 نومبر) کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جہاں انہوں نے  11 امیدواروں کے نام جاری کیے ہیں۔ 
1. برہم سنگھ تنور، چھتر پور سے 
2. انیل جھا، کراری سے
3. دیپک سنگھلا، وشواس نگر سے
4. سریتا سنگھ، روہتاس نگر سے 
5. بی بی تیاگی، لکشمی نگر سے 
6. رام سنگھ، بدر پور سے 
7. زبیر چودھری، سیلم پور سے 
8. ویر سنگھ دھینگن، سیما پوری سے  
9. گورو شرما، گھونڈا سے 
10. منوج تیاگی، کراول نگر سے 
11. سومیش شوکین،مٹیالا سے  
آپ کو بتاتے چلیں کہ سال 2020 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں AAP نے 70 میں سے 62 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔اسکے علاوہ بی جے پی آٹھ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوۓتھے۔