جموں کے ضلع رامبن میں منگل کی صبح سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں ایک مسافر کی موت واقع ہو گئی ،جب کہ درجن سے زائد مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حادثہ ضلع رام بن کے سنگلدان علاقے کے قریب گول۔سنگلدان روڈ پر اْس وقت پیش آیا ،جب ایک مسافر بردار بس الٹ گئی۔
مسافر بس جس کا رجسٹریشن نمبر JK02CU-7482 تھا سوموار کو رامبن ضلع کے سنگلدان علاقے کے قریب گول-سنگلدان روڈ پر الٹ گیا، جس سے ایک مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بس گول سب ڈویژن کے دھرم علاقے سے جموں کی جانب جا رہی تھی کہ سنگلدان کے قریب ڈرائیور گاڑی پر سے قابو کھو بیٹھا، جس کے بعد بس سڑک کنارے الٹ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سانگل دان کے قریب بس بے قابو ہو کر بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ حادثے میں ایک مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 11 سے 12 مسافر زخمی ہو گئے۔واقعے کے فوری بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ، جموں کشمیر پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر بچاؤ کاروائی شروع کی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق حادثے میں ایک مسافر کی موت ہو چکی ہے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو پائی جبکہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دیا ہے۔
رام بن پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔دریں اثناء حکام نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔