Tuesday, May 19, 2026 | 01 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • افغانستان کے خلاف ونڈے سیریز کےلئے ٹیم انڈیا کا اعلان

افغانستان کے خلاف ونڈے سیریز کےلئے ٹیم انڈیا کا اعلان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 19, 2026 IST

افغانستان کے خلاف ونڈے سیریز کےلئے ٹیم انڈیا کا اعلان
 
بی سی سی آئی کی سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ونڈے سیریز اورٹیسٹ میچ کیلئے انڈین اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ ونڈے سیریز اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شبمن گل کریں گے۔ ویراٹ کوہلی،روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کو افغانستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیاہے۔ لیکن چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے کہا کہ ان کی دستیابی کا انحصار دونوں کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ہوگا۔
 
 شبمن گل ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شریاس آئر ان کے نائب ہوں گے۔ ویراٹ کوہلی کو بھی وائٹ بال سیریز کے لیے شامل کیا گیا ۔ جبکہ کے ایل راہل اور ایشان کشن وکٹ کیپر رہیں گے۔ اسکواڈ میں کچھ نئے چہروں کے ساتھ ساتھ گْرنور برار، پرنس یادیو اور ہرش دوبےکو15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ جسپریت بمراہ کو سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔
 
 ٹیسٹ میچ کےلئے کےایل راہل نے پنت کی جگہ لی ہے۔ انھیں ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ جبکہ  ٹیم کے کپتان شبمن گل کر یں گے۔ سینئر آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو ٹیسٹ میچ سے آرام دیا گیا ہے۔
 
اجیت اگرکر کی قیادت میں بی سی سی آئی کی سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے افغانستان کے خلاف ہوم اسائنمنٹ کے لیےانڈین اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے یہاں میٹنگ کی۔ اسائنمنٹس میں 6 جون سے ملان پور میں شروع ہونے والا واحد ٹیسٹ، اس کے بعد 14 جون سے دھرم شالہ، لکھنؤ اور چنئی میں تین ون ڈے شیڈول ہیں۔
 
اسپن بولر مناوستھر اور تیز گیند باز گرنور برار کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز میں ٹیم  میں  ہیں، جبکہ پرنس یادیو ون ڈے لائن اپ میں نیا چہرہ ہے، ایشان کشن دوسرے وکٹ کیپر ہیں۔  سینئر فاسٹ باولر محمد شمی کو پھر ایک بار نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
 
انڈین  ٹیسٹ اسکواڈ:  شبمن گل (کپتان )، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل (نائب کپتان ) سائی سدھرسن، رشبھ پنت، دیو دت پڈیکل، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، پرسید کرشنا، مناو سوتھار، گْرنور برار، ہرش دوڑےاوردھورو  جوریل۔
 
انڈین ون ڈے اسکواڈ: شبمن گل (کپتان)، روہت شرما، ویراٹ کوہلی، شریاس آئیر(نائب کپتان)، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر ، پرنس یادیو، ارشدیپ  سنگھ، پرسید کرشنا، کلدیپ یادو، گورنور  براراور ہرش  دوبے۔