Friday, June 12, 2026 | 25 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • راجیہ سبھا 2026 کے لیے24 ارکان بلامقابلہ منتخب

راجیہ سبھا 2026 کے لیے24 ارکان بلامقابلہ منتخب

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 12, 2026 IST

راجیہ سبھا 2026 کے لیے24 ارکان بلامقابلہ منتخب
 راجیہ سبھا انتخابات 2026 حال ہی میں منعقد ہوئے۔ جملہ27 نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جن میں سے 24 امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار دیئے گئے۔ نتائج کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ ان میں سے 19 بی جے پی (این ڈی اے) کے امیدوار تھے، جب کہ بقیہ پانچ  پر کانگریس نے قبضہ  کیا ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے بھی ایک بار پھر ایم پی کے طور پر جیت گئے۔ واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے میناکشی نٹراجن کی نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔
 
ان انتخابات کے نتائج کے بعد راجیہ سبھا میں این ڈی اے کی سیٹوں کی تعداد میں3 اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ کانگریس کی ایک سیٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے ان سیٹوں میں این ڈی اے کے پاس راجیہ سبھا کی 16 سیٹیں تھیں۔ اب اس میں 3 سیٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے ان ہی سیٹوں پر کانگریس کے پاس 4 سیٹیں تھیں۔ اب اس نے ایک اضافی سیٹ جیت لی ہے۔ ان انتخابات کے ذریعے اے پی کی وائی ایس آر سی پی نے راجیہ سبھا کی تین سیٹیں کھو دی ہیں۔ اسی طرح اوڈیشہ کی بیجو جنتا دل کو بھی بی جے پی کے ہاتھوں ایک سیٹ سے محروم ہونا پڑا۔ تازہ ترین نتائج میں پارٹی کی جیتی ہوئی نشستوں کی تفصیلات یہ ہیں۔ اے پی، ٹی ڈی پی اور جناسینا سے این ڈی اے اتحاد میں شامل جماعتوں نے 4 سیٹیں جیتی ہیں۔
 
ان میں سے تین سیٹیں تلگودیشم اور ایک سیٹ جنا سینا کے حصے میں آئی۔ بھشیام رام کرشنا (ٹی ڈی پی) چنتاکیالا وجے (ٹی ڈی پی)، سانا ستیش بابو (ٹی ڈی پی)، لنگامنینی رمیش (جنا سینا)، گجرات سے چار سیٹیں بی جے پی کے پاس گئیں۔ بی جے پی سے راجو بھائی شکلا، منشین پرمار، مکیش بھائی راٹھوا، جتیندر کنجریا جیت گئے۔ کرناٹک میں ایک سیٹ این ڈی اے کے پاس اور تین سیٹیں کانگریس (انڈیا بلاک) کے حصے میں گئیں۔ وہ ہیں ملکارجن کھرگے (کانگریس)، منصور علی خان (کانگریس)، پون کھیرا (بی جے پی)، ایم ناگارا (بی جے پی)، مدھیہ پردیش سے 3 سیٹیں این ڈی اے اتحاد کو ملی ہیں۔ بی جے پی سے ترون چُگ، رجنیش اگروال، مکیش کیوت جیت گئے۔
 
راجستھان میں دو سیٹیں این ڈی اے اور ایک کانگریس کے حصے میں آئی۔ ستیش پونیا (بی جے پی)، الکا گرجر (بی جے پی)، اور نیرج ڈانگی (کانگریس) نے کامیابی حاصل کی۔ تمل ناڈو میں کانگریس نے ایک سیٹ جیتی۔ کانگریس ٹی وی کے کی حمایت سے جیتی۔ تمل ناڈو سے کانگریس کی طرف سے پروین چکرورتی نے کامیابی حاصل کی۔ اروناچل پردیش سے بی جے پی کی طرف سے تائی تگک، منی پور سے ادھیکاری میوم شاردا دیوی (بی جے پی)، میگھالیہ سے جیمز کے سنگما (این پی پی)، مہاراشٹر سے راجندر جین (این سی پی)، اور
اڈیشہ سے دیواشیس سمنت رائے (بی جے پی)۔ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
 
 دیگر سیٹوں پر18جون کو رائےدہی ہوگی۔ اور اسی دن ووٹوں کی گنتی ہوگی۔