Thursday, October 16, 2025 | 24, 1447 ربيع الثاني
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہاراسمبلی انتخابات: ایم آئی ایم نےانڈیا بلاک کے مشکلوں میں کیا اضافہ۔ ان پارٹیوں کےساتھ بنایا نیا اتحاد

بہاراسمبلی انتخابات: ایم آئی ایم نےانڈیا بلاک کے مشکلوں میں کیا اضافہ۔ ان پارٹیوں کےساتھ بنایا نیا اتحاد

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Oct 15, 2025 IST

 بہاراسمبلی انتخابات: ایم آئی ایم نےانڈیا بلاک کے مشکلوں میں کیا اضافہ۔ ان پارٹیوں کےساتھ بنایا نیا اتحاد
بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے اےآئی ایم آئی ایم نے آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) اور اپنی جنتا پارٹی (سوامی پرساد موریہ)کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے ۔اور اس طرح  بہار میں تیسرے محاذ کی تشکیل کر دی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان نے بتایا کہ یہ اتحاد، جسے گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نام دیا گیا ہے، بہار کی سیاست پر مثبت اثر ڈالے گا۔ نئے اتحاد نےسیٹوں کی تقسیم بھی ہوگئی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم 35، آزاد سماج پارٹی 25 اور اپنی جنتا پارٹی 4 نشستوں پر چناؤ لڑے گی۔ اختر الایمان نے کہاکہ  بہار انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم، کا آزاد سماج پارٹی اور اپنی جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد، ریاست کاتیسرا محاذ بناکرغریبوں، پسماندہ طبقات، اقلیتوں اور مظلوموں کے حق میں دیا گیا  مضبوط پیغام ہے۔
 
اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان نے بتایا کہ تینوں پارٹیاں مل کر 100 سیٹوں پر مقابلہ کریں گی، ۔انہوں نے کہا، "گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اصل مقصد غریبوں، دلتوں، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کو انصاف فراہم کرنا اور ان کی آواز کو مضبوطی سے بلند کرنا ہے۔ ہمارا اتحاد سیمانچل سمیت بہار کے ہر مسئلے پر لوگوں کے حقوق اور وقار کے لیے لڑے گا۔" اتحاد کےاعلان میں دیر ہوئی ہے۔ سماجی انصاف کی لڑائی۔ علاقائی نا انصافی  کی لڑائی لڑکیں گے۔ انھوں نے کہاکہ  گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس کا مقصد اقتدار نہیں۔ انھوں نے کہاکہ جی ڈی اے، میں شامل ہونے کےلئے اتحاد کےدروازے کھلےہیں۔جی ڈے اے کے کنوینر آفتاب احمد ہوں گے ۔
 
اسی دوران تلنگانہ اسمبلی  کےفلور لیڈراکبرالدین اویسی اور ملک پیٹ کے رکن اسمبلی احمد بلعلہ بھی بہار پہنچ چکے ہیں۔ سبھی قائدین بہار کی چناوی مہم میں جپٹ چکے ہیں۔  اکبر الدین اویسی  مجلس کے  فائر  برینڈ  لیڈر ہیں۔ وہ بہار میں  مجلس  کے امیدواروں کے  حق میں  انتخابی مہم  میں حصہ لیں گے۔ ایک طرف 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سیاسی شراکت داری کی لہر بھی جاری ہے۔ جن سورج پارٹی، بی جے پی اور جے ڈی یو ۔، ایل جے پی آر ،کی فہرستیں جاری ہونے کے بعد، اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم نے اب دو جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد بنانے اور امیدواروں کے اعلان کا عمل جاری ہے۔
 
 واضح رہےکہ  بہارکی 243 رکنی اسمبلی کے انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ  کے تحت 6 نومبر اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اور نتائج کا اعلان 14 نومبر کیا جائے گا۔ این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم  ہوئی ہے۔ این ڈی اے کےاتحادی، جےڈی یو، 101 اور ایل جےپی آر 26،  ہم 6 پارٹی اور آرایل ایم 6 پر مقابلہ کریں گے۔ انڈیا  بلاک اتحاد میں  سیٹوں کی تقسیم  کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔ لیکن  بایاں بازو، اور آرجے ڈی نے کچھ امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے بدھ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔