Wednesday, December 03, 2025 | 12, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن:امید پورٹل پر دشواریاں،مسلم پرسنل لابورڈ نے کیا کہا

وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن:امید پورٹل پر دشواریاں،مسلم پرسنل لابورڈ نے کیا کہا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Dec 03, 2025 IST

  وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن:امید پورٹل پر دشواریاں،مسلم پرسنل  لابورڈ نے کیا کہا
امید پورٹل کی ست روی، بار بار پورٹل کا ہینگ ہوجانا اورمتعدد تکنیکی دشواریوں کے پیش نظرآج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور سے فوری ملاقات کے لئے وقت مانگا۔
 
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹرسید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جب سپریم کورٹ نے پورٹل کی مدت میں توسیع سے انکار کر دیا اور پورے ملک میں متولیان نے بعجلات ممکنہ وقف املاک کو اپلوڈ کرنے کی کوشش کی تو ہر جگہ سے پورٹل کے بار بار جام ہو جانے،سست ہو جانے بلکہ بالکل ہی رک جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ظاہر ہے اس مختصر مدت میں لاکھوں املاک کا ایک اپلوڈ کیا جاناتقریبا ناممکن ہے۔ لہذا بورڈ نے فیصلہ کیا  کہ فوری طور پر وزیر مملکت برائے اقلیتی امور سے ملاقات کی جائے اور ان کی توجہ ان دشوار یوں کی طرف مبذوال  کروائی جائے اور درخواست کی جائے کہ وہ نہ صرف ان دشواایوں کو دور کریں بلکہ پورٹل کی مدت میں توسیع بھی فرمادیں۔
 
 بورڈ کےترجمان کےمطابق اس سلسلے میں آج ہی ایک خط بورڈ کےجنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب کی جانب سے وزیر موصوف کو بذریعہ  ای میل اوربذریعہ پوسٹ  بھیجا گیا ہے۔ جنرل سکریٹری نے وزیر موصوف کو اپنے خط میں یاد دلایا کہ خود حکومت کا منشا بھی یہی تھا ہےکہ وہ تمام وقف املاک جو پہلے سے وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں پورٹ پرضرور اپلورڈ ہو جائیں لیکن پورٹل کی سست روی اور دیگر تکنیکی دشواریوں کی بنا یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ ویسے بھی آٹھ لاکھ  سے زائد جائیدادوں کی اپلوڈنگ کےلئے یہ مدت بہت کم تھی۔ حالانکہ  بورڈ  اور مسلمانوں کی دینی وملی تنظیموں نے اس کےلئے جگہ جگہ ورکشاپس منعقد کئے اور متعدد مقامات پر ہیلپ ڈیسکوں کا بھی اہتمام کیا۔
 
 ڈاکٹرالیاس نے آگے وزیر موصوف سے ملاقات کا وقت ملتا ہے تو وفد میں بورڈ کی مرکزی قیادت کے علاوہ دینی وملی تنظیموں کے مرکزی قائدین کو بھی شامل کیا جائےگا۔