• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • گوادر حملہ، بی ایل اے کے دعوے پر پاکستانی حکومت کی خاموشی؟

گوادر حملہ، بی ایل اے کے دعوے پر پاکستانی حکومت کی خاموشی؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 04, 2026 IST

گوادر حملہ، بی ایل اے کے دعوے پر پاکستانی حکومت کی خاموشی؟
پاکستان کے صوبہ بلوچستان  کے ساحلی ضلع گوادر کے جیوانی علاقے میں واقع پاکستان کوسٹ گارڈ کے ایک کیمپ پر جمعہ کی شام حملہ کیا گیا۔کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔  اور دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 30 سے زائد پاکستانی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔  پاکستانی فوج یا حکومت نے اب تک اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

حملہ کیسے کیا گیا؟

بی ایل اے کے مطابق حملہ اس کی مجید بریگیڈ (Majeed Brigade)نے کیا۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے ایک خودکش حملہ آورعطاء اللہ بلوچ عرف اجمل نے دھماکہ خیز سامان سے بھرا ٹرک شام تقریباً 6:32 بجے کوسٹ گارڈ کے کیمپ میں داخل کیا، جہاں زور دار دھماکہ ہوا۔

بی ایل اے کا کیا دعویٰ ہے؟

تنظیم کے مطابق دھماکے سے کیمپ کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔بی ایل اے نے مزید دعویٰ کیا کہ دھماکے کے فوراً بعد اس کے فتح اسکواڈ (Fateh Squad) کے جنگجوؤں نے مختلف سمتوں سے حملہ کیا اور قریبی لڑائی میں 30 سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی اہلکار ملبے تلے دب گئے یا شدید زخمی ہوئے، اس لیے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

حملے کی ویڈیوز بھی جاری

بی ایل اے کے میڈیا ونگ ہکل نے 43 سیکنڈ کی ایک ویڈیو جاری کی، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ اس میں حملے سے چند لمحے پہلے ٹرک کو کیمپ میں داخل ہوتے دیکھا گیا ۔تنظیم نے مزید ویڈیوز بھی جاری کیں، جن میں کیمپ کو شدید نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ان ویڈیوز کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

سرکاری موقف

اب تک پاکستانی فوج یا حکومت نے حملے، ہلاکتوں، زخمیوں یا نقصان کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی ہے، اس لیے بی ایل اے کے تمام دعوے فی الحال غیر تصدیق شدہ ہیں۔

بی ایل اے کا بیان

بی ایل اے نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ "بلوچستان کی مکمل آزادی"  پاکستانی سکیورٹی فورسز کے خلاف اپنی مسلح کاروائیاں جاری رکھے گی۔تنظیم نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ دنوں میں اس حملے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی  جائیں  گی۔