محکمہ موسمیات کے الرٹ کےبعد برہان میونسپل کارپوریشن (BMC) نے 4 جولائی 2026 کو دوپہر کے سیشن کے لیے اسکولز اور کالجزبند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ BMC انتظامیہ نے شہریوں سے صرف ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ اور پالگھر اضلاع کے لیے 4 سے 6 جولائی تک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
ممبئی میں بارش: کیا 6 جولائی کو اسکول بند رہیں گے؟
شدید بارش کے الرٹ کے درمیان، طلباء اور والدین یہ جاننے کے لیے کافی بے چین ہیں کہ 6 جولائی بروز پیر کو اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ ریڈ الرٹ کی وجہ سے ہفتہ کو تھانے، نوی ممبئی اور پالگھر میں اسکولز، کالجزاور دیگر تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے پالگھر میں تمام اسکولز، کالجز اور آنگن واڑی مراکز کو 6 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ Kalyan-Dombivli Municipal Corporation (KDMC)کےحدود میں تعلیمی ادارے 5 جولائی تک بند رہیں گے اور مزید موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
IMD کے ریڈ الرٹ کے باوجود، برہان میونسپل کارپوریشن (BMC)، نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن ،KDMC یا تھانے میونسپل کارپوریشن (TMC) کی طرف سے کوئی بند کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ان علاقوں میں طلباء اور والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ شہری اداروں کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعلانات کے ذریعے اپ ڈیٹ رہیں۔
مہاراشٹر وزیر اعلی نے شہریوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے
مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرا فڈنویس (Devandra Fadnavis )نے ایکس پر ایک پوسٹ میں شہریوں سے اس مدت کے دوران چوکس اور محتاط رہنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ،بی ایم سی نے ممبئی والوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن نمبر استعمال کرنے کے لیے الرٹ کیا۔
باندرہ میں سب سے زیادہ بارش 150.6 ملی میٹر ریکار
بی ایم سی، کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مغربی مضافاتی علاقوں میں، باندرہ (H West ward office) میں سب سے زیادہ 150.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد سپاری ٹینک،( Supari Tank)باندرہ (146 ملی میٹر) اور پالی چمبائی، باندرا (143.2 ملی میٹر) میں بارش ریکارڈ کی گئی ۔ مشرقی مضافاتی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، وکھرولی میں 143 ملی میٹر، اس کے بعد گھاٹ کوپر میں 136.4 ملی میٹر، مانکھورڈ (Mankhurd)میں 134.2 ملی میٹر، چیمبر میں 127.6 ملی میٹر، اور مانکھر کے مہاراشٹرا نگر میں 124 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ممبئی میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 ملی میٹر بارش
اپنی تازہ ترین ضلع وار پیش گوئی میں، آئی ایم ڈی نے ممبئی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا، جس میں ہفتے کے آخر میں چند مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش اور الگ تھلگ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی۔ واضح رہےکہ مانسون کی تاخیر سے آمد کے باوجود، ملک کے مالیاتی دارالحکومت میں اس ہفتے کے آغاز سے ہی شدید بارش ہو رہی ہے۔ ممبئی کے کئی حصوں میں ہفتہ کی صبح 8 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔