Thursday, February 12, 2026 | 24, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • بنگلہ دیش پارلیمانی انتخابات:کل ہوگی پولنگ:انتخابات کو منصفانہ اور پرامن بنانے کے لیے سخت اقدامات

بنگلہ دیش پارلیمانی انتخابات:کل ہوگی پولنگ:انتخابات کو منصفانہ اور پرامن بنانے کے لیے سخت اقدامات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Alam | Last Updated: Feb 11, 2026 IST

بنگلہ دیش پارلیمانی انتخابات:کل ہوگی پولنگ:انتخابات کو منصفانہ اور پرامن بنانے کے لیے سخت اقدامات
بنگلہ دیش کے چیف الکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے ملک  میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس کے دوارن ناصرالدین  نے کہاکہ شفافیت ہماری بنیادی توجہ ہے۔ انہوں نے تمام سے اپیل کی کہ وہ  انتخابات کا مشاہدہ کریں کیونکہ یہ ہمارے مستقبل کیلئے ہماری رہنمائی کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن 12 فروری کو ہونے والے انتخابات کو آزادانہ اور  منصفانہ انداز میں کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ 
 
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن خاص طورپر خواتین، اقلیتوں اور کمیونٹیز کی شرکت اور حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے غلط معلومات جیسے چیلنجوں سے نمٹ رہا ہے۔سی ای سی نے کہاکہ یہ انتخابات ہمارے ملک کیلئے بہت اہم ہیں اس لئے نے اسے منصفانہ اور پرامن بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامات کئے ہیں۔  
 
ادھر دوسری جانب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی قومی ایگزیکٹو ممبر اور چیئرپرسن برائے امور خارجہ زیبا آمنہ خان  نے ملک میں کل ہونے والے عام انتخابات میں ان کی پارٹی کی شاندرا جیت کا دعویٰ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی زبردست اکثریت کے ساتھ آئندہ حکومت بنائے گی اور  طارق رحمان ہمارے وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کو بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ ملکر کام کرنا ہوگا۔ 
 
سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کو چاہئے کہ وہ مجرموں کو پناہ نہ دیں۔ زیبا آمنہ خان نے کہاکہ   اقلیتوں خاص طورپر ہندووں کے تحفظ پر کہاکہ ان کی حکومت ہر ایک کے ساتھ انصاف کرے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ صرف اقلیتوں نہیں بلکہ ہم اپنے تمام شہریوں کی دیکھ بھال کریں گے۔