Thursday, February 12, 2026 | 24, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ایرانی صدر پیزشکیان نے ملک کے عوام سے معافی مانگی

ایرانی صدر پیزشکیان نے ملک کے عوام سے معافی مانگی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Feb 11, 2026 IST

 ایرانی صدر پیزشکیان نے ملک کے عوام سے معافی مانگی
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے ایران میں حکومت مخالف مظاہروں پرسکیورٹی فورسز کے پرتشدد کریک ڈاؤن پردکھ کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے عوام سے معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کے درد کو سمجھتے ہیں جنہوں نے اپنے خاندان کے افراد کو کھو دیا اور کریک ڈاؤن میں زخمی ہوئے۔
 
پیزشکیان نے کہا کہ حکومت ملک کے معاشی بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر شرمندہ ہے۔ تاہم، انہوں نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ وہاں موجود مظاہرین سیکورٹی فورسز کے حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں احتجاج مغربی ممالک کے جھوٹے پروپیگنڈے سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کبھی بھی عوام کے ساتھ تنازعات یا دوسرے ممالک کے ساتھ جنگیں نہیں چاہتی۔
 
مسعود پیزشکیان نے واضح کیا کہ اسرائیل اور امریکہ کے ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ وہ بڑی مقدار میں جوہری ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے اپنے جائز حقوق کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی صورت میں امریکا کے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوگا۔