Wednesday, February 11, 2026 | 23, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • حافظ سعید،مسعود اظہراورلکھوی کو بھارت لائے حکومت۔اویسی

حافظ سعید،مسعود اظہراورلکھوی کو بھارت لائے حکومت۔اویسی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Feb 11, 2026 IST

حافظ سعید،مسعود اظہراورلکھوی کو بھارت لائے حکومت۔اویسی
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین( اے آئی ایم آئی ایم )کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہندوستانی حکومت سے وینزویلا  کی طرح آپریشن انصاف کر نے حافظ سعید،مسعود اظہر اور ذکی الرحمان لکھوی کو بھارت لانے کا مطالبہ کیا۔ اور کہا کہ، تب ہی حقیقی انصاف ملے گا۔ اویسی نے بدھ کو لوک سبھا میں بجٹ پر بحث کے دوران یہ مطالبہ کیا۔
 
رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی  نے یہ بھی کہا کہ ہمارے فوجی جوان جو معذور تھے وہ انکم ٹیکس کے فوائد حاصل کرتے تھے۔ تم نے یہ فائدہ ان سے چھین لیا ہے۔ یہ کیسا انصاف ہے؟ جو فوجی خدمت میں ہیں۔ اویسی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کسی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاتے تو اس پر زیادہ پیسہ خرچ ہوتا۔ تو آپ کیا بچا رہے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ مودی 11-12 سال سے وزیر اعظم رہے ہیں۔ ہمارے فضائیہ کے سکواڈرن کی تعداد کم ہو کر 29 ہو گئی ہے۔ ہم ایک بھی AEW بڑھانے کے قابل نہیں ہیں۔
 
 اویسی نے کہا،ہم نے آپریشن سندورکی مشکلات دیکھی آبدوز کی کمی ہے، لیکن آپ پریشان نہ ہوں۔ ہم تیسرے طیارہ بردار بحری جہاز کے بارے میں بھول گئے۔" انہوں نے سوال کیا کہ ہم چین کو انڈو پیسیفک میں کیسے روک سکتے ہیں؟ یہ حب الوطنی نہیں سر۔ ہماری فوج کی کمی ہے۔ اویسی نے پوچھا، کیا یہ ملک اتنا کمزور ہو گیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو فوج میں بھرتی نہیں کر سکتے؟ اگنی پتھ اسکیم پر نظرثانی کی جانی چاہیے، اور اس ایوان میں چین کی سرحد پر بحث ہونی چاہیے۔
 
 امریکی ڈیل کےحوالےسے اسدالدین اویسی نے کہاکہ ٹرمپ کون ہے جو وہاں بیٹھ کر   ہمیں  بتائے۔ وہ فیصلہ کرےگا ہم کہاں سے  تیل خریدیں گے، ہم نے ایران سے تیل خرنے سےا نکار کیا اور آپ نےغلطی   کی میں مانتاہوں،اب وہ کہہ رہا ہےکہ اجارہ داری سےخریدو  ، ہم اس کےآگے کیوں  جھک رہےہیں۔ اگر سامان امریکہ سےآیا تو صنعتوں کےخاتمہ کا خطرہ ہے۔
 
اس سے قبل انہوں نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم مسائل کو حل نہیں کرتا۔ یو آئی ڈی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ پرائمری سے ہائر سیکنڈری تعلیم تک مسلمانوں کے اندراج میں پانچ فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں تعلیم چھوڑنے کی شرح زیادہ ہے داخلہ کم ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے سے قاصر ہیں۔ تین اسکالرشپ اسکیمیں ہیں، لیکن ان کو پانچ سال سے منظور نہیں کیا گیا ہے۔
 
 اسد الدین اویسی نے کہا پانچ سالوں سے آپ نے اس کو فنڈ نہیں دیا کیوں کہ کابینہ کمیٹی اس کی منظوری نہیں دے رہی ہے اگر یہ نفرت نہیں تو کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا میں  آپ  کی تعریف کرتا ہوں کہ آپ ترقی یافتہ ہندوستان بنا نا چاہتےہیں لیکن کیا آپ 14 فیصد آبادا ٓبادی  کو تعلیم دیئے بغیر ترقی یافتہ ہندوستان بنا سکتے ہیں۔ ترقی یافتہ  ہندوستان تب ہی حاصل ہوگا جب مسلمان تعلیم یافتہ اور ذہنی طورپرمضبوط ہوں گے۔ لیکن حکومت نہیں چاہتی  کہ ایسا ہو۔ 
 
انھوں نے کہاکہ آسام میں ڈراپ آوٹ کی شرح 30 فیصد ہے اگر آسام حکومت فائرنگ کے کم ویڈیو بنائےتو شاہد مسلمان تعلیم حاصل کریں۔ اویسی نےاقلیتی بہبود کی وزارت کےبجٹ کے اخراجات کےاعداد و شمار کابھی حوالہ دیا اور کہاکہ یہ بجٹ اکم از کم 10ہزار کروڑ پروئے کا ہونا چاہئے۔