Wednesday, February 18, 2026 | 01, 1447 رمضان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • نائب وزیراعلیٰ سنیترہ پوار کی وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات، بارامتی طیارہ حادثے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

نائب وزیراعلیٰ سنیترہ پوار کی وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات، بارامتی طیارہ حادثے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 18, 2026 IST

نائب وزیراعلیٰ سنیترہ پوار کی وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات، بارامتی طیارہ حادثے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترا پوار اور این سی پی کے رہنماؤں نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی اور بارامتی میں آنجہانی اجیت پوار کے طیارہ حادثے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔سنیترا پوار کے ساتھ سینئر لیڈر سنیل تٹکرے، پرفل پٹیل، حسن مشرف اور بڑے بیٹے پارتھ پوار بھی تھے۔انہوں نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو ایک خط سونپا۔سی بی آئی جانچ کا مطالبہ ایسے وقت  کیاگیا ہے جب این سی پی۔ایس پی لیڈر روہت پوار نے 10 فروری کو الزام لگایا کہ بارامتی طیارہ حادثہ میں اجیت پوار کی موت ایک سازش کا حصہ ہو سکتی ہے۔
 
اتل لونڈھے اور سنجے راوت کا اجیت پوار کی موت پر کئی سوالات 
 
شیو سینا یو بی ٹی کے  رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے  بارامتی میں  ہونے والے فضائی حادثے  اور اجیت پوار کی موت پر کئی سوال اٹھائے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ  اگر روہت پوار   نے کسی  سازش کے امکان پر سوال اٹھایا ہے تو یہ معاملہ سنجیدہ ہے ۔  سنجے راوت نے      زور دیا کہ اس حادثے میں  اجیت پوار کی ہلاکت کے بعد ہر پہلو کی مکمل جانچ ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ کانگریس  لیڈر  اتل لونڈھے  کا کہنا ہے کہ  اجیت پوار کی موت کے حوالے سے سازشی قیاس آرائیاں  چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تصدیق شدہ معلومات  سامنے نہیں آتی تب تک لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات برقرار رہیں گے۔ 
 
ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخابات پر تبادلۂ خیال
 
وزیرِاعلیٰ دیویندر فڈنویس سے ملاقات کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوہان سے بھی ملاقات ہوئی۔ سنیل تٹکرے نے بتایا کہ ریاست میں منعقدہ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخابات کے تناظر میں مہایوتی کے طور پر آگے کس طرح بڑھا جا سکتا ہے، اس پر بی جے پی کے ریاستی صدر کے ساتھ گفتگو ہوئی۔
 
بی جے پی کی کیا حکمتِ عملی ہے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور شیو سینا کا کیا کردار ہوگا، اس پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ گفتگو خوشگوار اور اطمینان بخش رہی۔ بی جے پی این ڈی اے میں ہماری اہم اتحادی جماعت ہے، اس لیے اتحادی جماعتوں کے احترام اور وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی یہ بات چیت کی گئی۔
 
ارکانِ اسمبلی کی ناراضی کی خبریں بے بنیاد
 
سنیل تٹکرے نے ارکانِ اسمبلی کی کسی بھی قسم کی ناراضی سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد اور خیالی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور ریاستی یونٹ مکمل اتحاد اور تحمل کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ نائب وزیرِاعلیٰ کی حیثیت سے تنظیمی ذمہ داریاں سنبھال رہیں سنیترہ پوار کی قیادت پر سب کو مکمل اعتماد ہے، اور پارٹی کے تمام اراکین مضبوطی کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔