Thursday, November 06, 2025 | 15, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بہارمیں جمہوریت کا جشن۔ سی ایم، وزرا، مرکزی وزرا، اور دیگر نے ڈالے ووٹ

بہارمیں جمہوریت کا جشن۔ سی ایم، وزرا، مرکزی وزرا، اور دیگر نے ڈالے ووٹ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 06, 2025 IST

 بہارمیں جمہوریت کا جشن۔ سی ایم، وزرا، مرکزی وزرا، اور دیگر نے ڈالے ووٹ
بہار میں جمہوریت کا جشن جاری ہے۔ عام رائے دہندوں کےساتھ ساتھ وائی آئی پی ووٹرز بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہےہیں۔ بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے ووٹرز صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنز پر قطاروں میں لگے ہوئے ہیں۔ کئی مشہور شخصیات بھی اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈال رہی ہیں۔

 لالو خاندان نے ڈالا ووٹ

آر جے ڈی کے صدر، بہار کے سابق وزیر اعلی، اور سابق مرکزی وزیر لالو پرساد یادو نے بہار اسمبلی انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ وہ اپنی بیوی رابڑی دیوی، بیٹے  اور  مہا گٹھ بندھن کے سی ایم امیدوار تیجسوی یادو ، بہو راج شری یادو اور بیٹی میسا بھارتی  اور دیگر نے   پولنگ اسٹیشن پہنچ کر  حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ووٹ ڈالنے کے بعد لالو یادو نے کہا کہ ریاست میں 14 نومبر کو واضح تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مہاگٹھ بندھن اس الیکشن میں زبردست جیت حاصل کرنے والی ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ انہوں نے ووٹروں سے  اپنے حق رائے دہی کے استعمال کی اپیل کی ہے۔ مہا گٹھ بندھن کے نائب وزیر اعلیٰ کے امیدوار   مکیش سہانی نے ووٹ کیا۔

سی ایم نتیش کمار نے حق رائے دہی کا کیا استعمال 

حال ہی میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار یادو نے بھی اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے بختیار پور کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ میں اپنا ووٹ ڈالا اور فخر کے ساتھ اپنی سیاہی والی انگلی دکھاتے ہوئے شہریوں سے جمہوری عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ بہار اسمبلی انتخابات جے ڈی یو ایم پی آلوک کمار سمن نے گوپال گنج میں اپنا ووٹ ڈالا۔

مرحوم شہاب الدین کی فیملی نےکیا ووٹ

 بہار کےعلاقہ سیوان کے بہاوبلی لیڈر مرحوم  محمد شہاب الدین کے خاندان  نے جمہوری کے جشن میں حصہ لیا۔ شہاب الدین  والدہ مندیلا خاتون ، ان کی اہلیہ اور بیٹا اور دیگر نے سیوان میں اپنا ووٹ ڈالا۔

اداکار اورامیدواروں نے بھی ڈالےووٹ

اداکار کھیسری لال  اور چھاپرا سے  آرجے ڈی امیدوار   نے اپنے  ووٹ کے حق کا استعمال کیا۔ بی جےپی  سے علی نگر حلقہ اسمبلی کی امیدوار  متھلی ٹھاکر نے  دربھنگا میں  ووٹ کیا۔ اس سے پہلے انھوں نےپوجا کی۔ بہار الیکشن میں وہ سب سے کم عمر امیدوار بتائی جا رہی ہیں۔ 

گری راج سنگھ نے اپنے آبائی گاؤں میں ووٹ ڈالا

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اپنے آبائی گاؤں برہیا میں ووٹ ڈالا۔ مرکزی وزیر نے برہیہ ٹاؤن کے مڈل اسکول-2 میں واقع پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ ان کی آمد پر عہدیداروں نے پودا پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔ووٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کی ، مرکزی وزیر گری راج نے اعتماد کے ساتھ پولنگ کے پہلے مرحلے کے دوران لڑی گئی 121 سیٹوں میں سے 95 سیٹوں پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت کا دعویٰ کیا۔

مرکزی وزیر راجیو رنجن (للن) سنگھ 

مرکزی وزیر راجیو رنجن (للن) سنگھ پٹنہ میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "یہ جمہوریت کا تہوار ہے۔ ہمیں 'پہلے ووٹ، پھر جل پان' پر عمل کرنا چاہیے۔ "

مرکزی وزرا نے ووٹنگ میں لیا حصہ 

مرکزی وزیر نتیا نند رائے نے حاجی پور میں اپنا ووٹ ڈالا۔مرکزی وزیر نتیا نند رائے نے حاجی پور میں اپنا ووٹ ڈال کر اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا، کیونکہ پورے بہار میں پولنگ جاری ہے۔ مرکزی وزیر روی رجن  سنگھ عرف للن نے پٹنہ میں ووٹ کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر وجے کما سنہا  نے لکھی سرائے میں روی شنکر پرساد، نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔ مرکزی وزیر اور ایل جےپی رام ویلاس پاسوان چراغ پاسوان نے کھگریا میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ بہار اسپیکر نند کیشور نے بھی  پولنگ بوتھ پہنچ کر جمہوریت کے جشن میں شرکت کی ۔