Sunday, December 21, 2025 | 01, 1447 رجب
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • بھارت اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز سے پہلے بھارت کو لگا جھٹکا

بھارت اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز سے پہلے بھارت کو لگا جھٹکا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 20, 2025 IST

بھارت اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز سے پہلے بھارت کو لگا جھٹکا
بھارت اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز 11 جنوری سے شروع ہوگی۔ اس سیریز میں تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم انڈیا کو ایک بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔ خبر ہے کہ جسپریت اور ہاردک پانڈیا ون ڈے سیریز سے باہر ہو سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے مدنظر جسپریت اور پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کو مس کر سکتے ہیں۔
 
جسپریت نہیں کھیلیں گے
 
میڈیا رپورٹ کے مطابق BCCI کے ایک ذرائع نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ کا بمراہ کو لے کر پلان واضح ہے۔ ان کی فٹنس کے حوالے سے باہر مختلف باتیں بنائی جا سکتی ہیں، لیکن آپ کو ان میچز اور اس کرکٹ فارمیٹ کو ترجیح دینی ہوتی ہے جن میں آپ بمراہ کو کھیلانا چاہتے ہیں۔ یہ ٹیم کی نظر سے اچھا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے زیادہ ٹی 20 میچ کھیلیں۔
 
ذرائع نے بتایا کہ حالیہ ٹی 20 میچز نے سلیکٹرز کو صورتحال کو بہتر سمجھنے میں مدد دی ہے۔ ایسے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کو آخری شکل دینے میں معاون ثابت ہوگی۔
 
ہاردیک پانڈیا بھی باہر
 
دوسری طرف ہاردیک پانڈیا کے بارے میں بھی ٹیم مینجمنٹ کا یہی موقف ہے۔ وہ ایشیا کپ کی چوٹ کے بعد واپس آ رہے ہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے فٹنس برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ ٹی 20 ٹیم میں فی الحال بمراہ اور ہاردک دو سب سے اہم کھلاڑی ہیں۔
 
ہاردیک نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر بیٹھ سکتے ہیں۔ وہ اپنی جسمانی اور گیم فٹنس برقرار رکھنے کے لیے کچھ میچز بارودا کی طرف سے وِجئے ہزاری ٹرافی میں کھیلتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔
 
سیریز کی تفصیل
 
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 11 جنوری سے 18 جنوری تک کھیلی جائے گی۔ یہ تین میچز بالترتیب وڈودرا، راجکوٹ اور اندور میں کھیلیں جائیں گے۔