• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی دورے پر، مرکزی وزرا سے ریاستی منصوبوں اور فنڈز پر بات چیت

چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی دورے پر، مرکزی وزرا سے ریاستی منصوبوں اور فنڈز پر بات چیت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jun 22, 2026 IST

چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی دورے پر، مرکزی وزرا سے ریاستی منصوبوں اور فنڈز پر بات چیت
حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی دو روزہ دورے پر قومی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ کئی مرکزی وزرا سے ملاقات کریں گے اور ریاست سے متعلق اہم منصوبوں اور زیر التوا مسائل پر بات چیت کریں گے۔
 
ذرائع کے مطابق چیف منسٹر ریونت ریڈی سب سے پہلے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے کرتاویہ بھون میں ان کے دفتر میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران موسیٰ ندی کی صفائی، حیدرآباد میٹرو ریل فیز-2، ریاستی ترقیاتی منصوبوں اور مرکز کی جانب سے تلنگانہ کو واجب الادا فنڈز کی اجرائی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔
 
دوسری جانب تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے بھوپال پلی میں پیش آئے المناک سڑک حادثے میں موٹر وہیکل انسپکٹر (ایم وی آئی) وینکنا کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
 
اطلاعات کے مطابق وینکنا بھوپال پلی ٹرانسپورٹ دفتر میں گاڑیوں کے معائنے کے دوران ایک ٹپر کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
 
وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تلنگانہ حکومت غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی جائے گی۔