• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کا کمال، گل ویر اور ہرجندر نے جیتے چاندی کے تمغے

کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کا کمال، گل ویر اور ہرجندر نے جیتے چاندی کے تمغے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Jul 29, 2026 IST

کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کا کمال، گل ویر اور ہرجندر نے جیتے چاندی کے تمغے
کامن ویلتھ گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔ کھیلوں کے چھٹے دن بھارت نے مزید دو چاندی کے تمغے جیتے، جس کے بعد ملک کے مجموعی تمغوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ بھارت کے لیے یہ کامیابی لمبی دوری کے رنر گل ویر سنگھ اور ویٹ لفٹر ہرجندر کور نے حاصل کی۔ اس کے علاوہ باکسنگ میں بھی کئی بھارتی کھلاڑی سیمی فائنل تک پہنچ گئے ہیں، جس سے بھارت کے لیے مزید تمغوں کی امید بڑھ گئی ہے۔
 

ہرجندر کور نے ویٹ لفٹنگ میں چاندی کے تمغے جیتے 

بھارتی ویٹ لفٹر ہرجندر کور نے خواتین کے 69 کلوگرام مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ 29 سالہ ہرجندر نے مجموعی طور پر 227 کلوگرام وزن اٹھایا، جو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔انہوں نے اسنیچ مقابلے میں: 96 کلوگرام، 99 کلوگرام، 101 کلوگرام وزن کامیابی سے اٹھایا۔ اس کے بعد کلین اینڈ جرک میں انہوں نے:  120 کلوگرام، 123 کلوگرام ، 126 کلوگرام وزن اٹھایا۔ کینیڈا کی شارلٹ سائمنیو نے 236 کلوگرام وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ آسٹریلیا کی فوبی ہیمن نے 218 کلوگرام وزن کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
 

گل ویر سنگھ نے 10 ہزار میٹر میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی

بھارتی ایتھلیٹ گل ویر سنگھ نے مردوں کی 10 ہزار میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ بھارتی فوج میں نائب صوبیدار کے طور پر خدمات انجام دینے والے 27 سالہ گل ویر نے شاندار دوڑ لگائی۔ فائنل لیپ کے آغاز میں وہ چوتھے نمبر پر تھے، لیکن آخر میں زبردست رفتار کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گئے۔ انہوں نے یہ دوڑ 27:49.78 منٹ میں مکمل کی۔ وہ سونے کا تمغہ جیتنے والے آسٹریلیا کے کائی رابنسن سے صرف 0.85 سیکنڈ پیچھے رہے۔
 

بھارت کے تمغوں کی تعداد 12 تک پہنچی

ہرجندر کور اور گل ویر سنگھ کے چاندی کے تمغوں کے بعد بھارت کے مجموعی تمغے: سونا: 2، چاندی: 7، کانسی: 3 ہوگئے ہیں۔ اس کامیابی کے بعد بھارت میڈل ٹیبل میں نویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا اب بھی سب سے آگے ہے، جس کے پاس 35 طلائی سمیت مجموعی طور پر 80 تمغے ہیں۔
 

باکسنگ میں بھی بھارت کی امیدیں روشن

کھیلوں کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ بھارتی کھلاڑی مختلف مقابلوں میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ باکسنگ میں کئی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بھارت کے لیے کم از کم مزید تین تمغے یقینی بنا دیے ہیں۔  بھارتی کھلاڑی اب گلاسگو میں اپنی میڈل پوزیشن مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے۔