Thursday, December 04, 2025 | 13, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • ٹاملناڈو: طوفان دِتوا کا اثر۔ بارش کے الرٹ کی وجہ سے چنئی اور دیگر اضلاع میں آج اسکول، کالجس بند

ٹاملناڈو: طوفان دِتوا کا اثر۔ بارش کے الرٹ کی وجہ سے چنئی اور دیگر اضلاع میں آج اسکول، کالجس بند

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Dec 02, 2025 IST

ٹاملناڈو: طوفان دِتوا کا اثر۔ بارش کے الرٹ کی وجہ سے  چنئی اور دیگر اضلاع میں آج اسکول، کالجس  بند
ٹاملناڈو کے چنئی میں طوفان دِتوا کی وجہ سے بارش ہو ئی ہے۔ نشیبی علاقوں اور مرینا بیچ پر پانی جمع ہونے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کی وجہ سے مقامی انتظامیہ الرٹ ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔عوام  کو احتیاط برتنے  کی ہدایت دی گئی ہے۔ 
 
سائیکلون دِتوا  کی  وجہ سے  ٹا ملنا ڈو  کے  چنئی اوردیگر اضلاع میں آج اسکول۔ کالج بند رہیں گے۔ حکام نے سا ئیکلون کے پیش نظر عوام  کو چوکس رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی  ہے ۔ ریاستی حکومت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکام  کے مطابق چینائی۔ تروولور اور کانچی پورم اضلاع کے اسکول اور کالج آج طوفان دتوا کی وجہ سے ہونے والی بھاری بارش کی قیاسی  کی وجہ سے بند رہیں گے۔یہ فیصلہ پیر کو دیر گئے ضلعی حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر لیا ہے ۔چینائی   کے ضلع کلکٹر  نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے انتباہ کی وجہ سے  ضلع کے تمام تعلیمی ادارے 2 دسمبر کو  بند رہیں  گے ۔ 
 
 
چکرورتی طوفان دتوا کی وجہ سے تمل ناڈو سے لے کر چنئی تک کے علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اس کی وجہ یہاں ہونے والی شدید بارش ہے، جس کے باعث کئی اضلاع میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ وہیں محکمۂ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں تک مزید بھاری بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ اسی پیشِ نظر تمل ناڈو سے لے کر چنئی تک کئی اضلاع کے کالجوں اور اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
 
ان اضلاع میں اسکول اور کالج بند رہیں گے
 
چکرورتی طوفان دتوا سے پیدا ہونے والی شدید بارش کی پیشگوئی کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے احتیاطاً آج چنئی، تروولور اور کانچی پورم اضلاع میں اسکول اور کالج بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ چنئی کی ضلعی کلیکٹر روشن سدھارتھ جاگڈے نے اعلان کیا ہے کہ موسمیاتی وارننگ کے باعث ضلع کے تمام تعلیمی ادارے 2 دسمبر کو بند رہیں گے۔ تروولور اور کانچی پورم کے ضلعی کلکٹرز نے بھی اسی طرح کے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارش اور پانی بھرنے کے خدشے کے پیشِ نظر طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تعطیل دی گئی ہے۔ حکام نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ریاستی حکومت اور آفت انتظامی اداروں کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں۔