Sunday, November 09, 2025 | 18, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • خود کو آئی آر ایس افسر بتاکر وزیراعلیٰ کے کمرے تک پہنچنا جعلساز ،جانیے پھر کیا ہوا؟

خود کو آئی آر ایس افسر بتاکر وزیراعلیٰ کے کمرے تک پہنچنا جعلساز ،جانیے پھر کیا ہوا؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Nov 03, 2025 IST

خود کو آئی آر ایس افسر بتاکر وزیراعلیٰ کے کمرے تک پہنچنا جعلساز ،جانیے پھر کیا ہوا؟
لکھنؤ: یو پی کے دارالحکومت لکھنؤ سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک جعلساز نے خود کو آئی آر ایس افسر بتاکر وزیر اعلی مانک ساہا کے کمرے تک پہنچنے کی کوشش کی۔دہلی کے رہنے والے پرشانت موہن نامی ایک دھوکہ باز نے  خود کو آئی آر ایس آفیسر ظاہر کرتے ہوئے سیکورٹی کی خلاف ورزی کی اور وزیر اعلی کے کمرے میں انٹری کرنے کی کوشش کی۔ تاہم شک ہونے پر جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ پکڑا گیا اور اس کے پاس سے جعلی شناخت کارڈ بھی برآمد کیا گیا۔
 
پورا معاملہ کیا ہے؟
  
تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا وبھوتی کھنڈ کے ہوٹل میریٹ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ دہلی کے شکر پور کا رہنے والا پرشانت موہن نام کا ایک دھوکہ بازخود کو  آئی آر ایس افسر بتا کر وزیر اعلیٰ کے کمرے میں پہنچنے کی کوشش  کی ۔ تفتیش پر اس کے پاس سے جعلی شناختی کارڈ اور جعلی وزیٹنگ کارڈ  بھی برآمد ہوا۔ جسکے بعد اسے فوراً گرفتار کر لیا گیا ۔
 
پرشانت موہن میریٹ ہوٹل کے کمرہ نمبر 731 میں مقیم تھے۔ 31 اکتوبر کو تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا بھی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ جب پرشانت موہن کو اس بات کا علم ہوا تو وہ اسے ڈھونڈنے لگا۔ کچھ دیر بعد وہ سی ایم مانک ساہا کے کمرے میں ان سے ملنے پہنچے۔اس نے سیکورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ حکومت ہند کی وزارت خزانہ میں آئی آر ایس افسر ہے۔ اس نے اپنا تعارف ایڈیشنل کمشنر کے طور پر کرایا اور اپنا شناختی کارڈ دکھایا۔ کارڈ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکاروں کو شک ہوگیا۔ اسے فوری طور پر وبھوتی کھنڈ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
 
اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد یہ بحث تیز ہو گئی ہے کہ یہ شخص وزیر اعلیٰ کے کمرے کے قریب  تک کیسے پہنچا۔ یہ سیکورٹی لیپس کا معاملہ ہو سکتا تھا۔ اگر یہ دھوکہ باز بروقت نہ پکڑا جاتا تو وہ وزیراعلیٰ کے کمرے میں بھی گھسنے کی کوشش کر سکتا تھا۔اب اس بات کا تعین کرنے کے لیے پوچھ گچھ جاری ہے کہ اس جعلساز کو کس چیز نے خطرہ مول لے کر وزیراعلیٰ کے کمرے تک پہنچنے کی کوشش کی۔ تحقیقات کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی۔
 
کمرے سے فراڈ کے شواہد ملے:
 
ابترائی تحقیقات میں ایک جعلی وزارت خزانہ کا شناختی کارڈ، ایک آئی اے ایس افسر کا فرضی وزیٹنگ کارڈ، ایک آدھار کارڈ، ایک پین کارڈ، ایک ٹرالی بیگ، 1,600 روپے، اور ایک آئی فون ہوٹل کے کمرے سے برآمد کیا گیا جہاں وہ ٹھہرا ہوا تھا۔ 
 
پرشانت تین دن سے ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا:
 
پوچھ گچھ اور ہوٹل کے دستاویزات کی جانچ کرنے سے پتہ چلا کہ پرشانت نے تین دن پہلے چیک ان کیا تھا۔ وہ بچوں کو آن لائن پڑھاتا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ وہ لوگوں کو ڈرا دھمکاکر فرضی آئی آر ایس اور آئی اے ایس آفیسر ظاہر کرکے اپنا کام کرواتا تھا۔ وبھوتی کھنڈ پولیس اب دہلی پولیس سے پرشانت موہن کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ ابھی تک پولیس کو اس کے خلاف کوئی مجرمانہ مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔