Thursday, February 12, 2026 | 24, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2025-26 پر بحث کا دیں گی جواب

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2025-26 پر بحث کا دیں گی جواب

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 11, 2026 IST

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2025-26 پر بحث کا دیں گی جواب
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2025-26 پر بحث کا جواب دیں گی۔ ایوان نے اس ماہ کی 7 تاریخ کو مرکزی بجٹ پر بحث شروع کی تھی۔ اس سلسلہ میں وہ آج لوک سبھا میں بجٹ پر جاری بحث کے سلسلہ میں اپنا جواب دیں گی۔ ادھر دوسری جانب اطلاع ہی کہ وزیر خزانہ جمعرات کو راجیہ سبھا میں مرکزی بجٹ پر بحث کا جواب دیں گی۔ اس دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں زبردست ہنگاموں کا امکان ہے جو پہلے سےہی حکمراں اتحاد اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان جاری تنازعات کی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔ 
 
 
لوک سبھا میں بجٹ پر مختص 18 گھنٹوں کی طویل بحث کے بعد وزیر خزانہ آج اپنا باضابطہ جواب پیش کریں گی۔ لوک سبھا میں جواب دینے کے بعد، کل (جمعرات) وہ راجیہ سبھا میں بھی بحث کا جواب دے سکتی ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے زراعت، دیہی ترقی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر اٹھائے گئے سوالات پر وزیرِ خزانہ حکومت کا مؤقف پیش کر سکتی ہیں۔ اس وقت پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جاری ہے، جہاں یکم فروری 2026 کو نرملا سیتارمن نے مسلسل نواں بجٹ (مالی سال 2026-27 کے لیے) پیش کیا تھا۔ پارلیمنٹ کی کارروائی کا براہِ راست نشریات آپ سنسد ٹی وی (Sansad TV) پر دیکھ سکتے ہیں۔
 
راہول گاندھی آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ پر بات کریں گے
 
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے اتوار یکم فروری کو پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیاتھا  جس پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث جاری ہے۔ اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ پر بات کریں گے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق راہول گاندھی بارہ بجے لوک سبھا میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیں گے۔