گجرات کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ شدید بارش کے باعث کچھ اضلاع میں احتیاطی طور پر تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
نوساری میں این ڈی آر ایف نے 67 افراد کو بچایا
شدید بارش کے باعث نوساری ضلع کے سرکھراد گاؤں میں کئی لوگ سیلابی پانی میں پھنس گئے تھے۔ اطلاع ملنے کے بعد این ڈی آر ایف بٹالین نے ریسکیو آپریشن جاری کیا۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے 25 خواتین اور 22 بچوں سمیت مجموعی طور پر 67 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ حکام کے مطابق بچاؤ کاروائیاں اب بھی جاری ہیں۔ جبکہ قریب 3000 شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
نوساری کے کئی علاقے پانی میں ڈوبے
بارش کے بعد نوساری کے کئی بڑے علاقے سیلابی پانی کی زد میں آ گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں- گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی ریاست میں سیلابی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نوساری پہنچے اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ بچاؤ، راحت، اور عوامی تحفظ کے کاموں میں کوئی کمی نہ ہونے دے ۔
لوگوں کو احتیاط کی ہدایت
آئی ایم ڈی نے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ٹریفک متاثر ہونے اور درخت گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔
والسڈ میں 10 سینئر افسران تعینات
ریاستی حکومت نے امدادی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضلع ولساڈ میں فوری 10 سینئر افسران تعینات کیے ہیں، تاکہ متاثرہ لوگوں کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن
والسڈ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ انتظامیہ کی مدد کے لیے: فوج کے 70 اہلکار،5 کشتیوں کے ساتھ ٹیمیں،5 این ڈی آر ایف ٹیمیں، 5 ایس ڈی آر ایف ٹیمیں، فائر بریگیڈ کے 25 اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔ عمرگام، واپی، دھرم پور اور پارڈی تعلقہ کے دیہی علاقوں سے 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
محکمہ موسمیات (IMD) نے ریاست کے 20 اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں احمد آباد، گاندھی نگر، وڈودرا، بھروچ اور کچ سمیت کئی علاقے شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش کا امکان ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 41 سے 61 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے۔
نوساری میں ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
گجرات کے وزیر خزانہ اور نوساری ضلع کے انچارج وزیر کنو بھائی دیسائی نے ڈیزاسٹر کنٹرول روم کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ضلع کلکٹر منیش گروانی نے بتایا کہ دوپہر 2 بجے تک ضلع میں اوسطاً 4.5 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جوج اور کیلیا ڈیم بھر چکے ہیں، تقریباً 250 سڑکیں بند ہیں